وزارت اطلاعات ونشریات

آئی آئی ایم سی نے اپنا 56واں یوم تاسیس منایا


آئی این بی کے سکریٹری امت کھڑے نے یوم تاسیس کا خطبہ دیا

انہوں نے میڈیا کے طلبا کی صنعت سے مرکوز تربیت پر زور دیا

Posted On: 17 AUG 2020 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 اگست ، 2020  / انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن ، آئی آئی ایم سی نے آج اپنا 56واں یوم تاسیس منایا۔ پورے ملک میں علاقائی مرکزوں میں بہت سی آن لائن تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریبیں دلی کے صدر دفتر میں بھی منعقد کی گئیں۔

یوم تاسیس کا خطبہ حکومت ہند کی تعلیم کی وزارت اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری اور آئی آئی ایم سی کے چیئر مین  جناب امت کھڑے نے دیا۔

جناب کھڑے نے قومی تعلیمی پالیسی ، فلسفہ اور رہنما اصولوں پر اظہار خیال کیا۔

قومی تعلیمی پالیسی کی روشنی میں جناب کھڑے نے آئی آئی ایم سی پر زور دیا کہ وہ مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے ساتھ صلاح مشورے میں جرنلزم اور ماس کمیونکیشن کو جدید شکل دینے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

جناب کھڑے نے مشورہ دیا کہ آئی آئی ایم سی کو آئی سی ایس ایس آر ، جے این یو جیسے سرکردہ اداروں کے ساتھ شراکت کرنی چاہیے  تاکہ تحقیق اور تربیت کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس تقریب کا آغاز آئی آئی ایم سی کے ڈی جی پرفیسر سنجے دیویدی کے خیرمقدمی خطبے سے شروع ہوا اور اسکا اختتام اے ڈی جی جناب کے ستیش نمبوردیپد کی  طرف سے شکریے کی تحریک کے ساتھ ہوا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4598

 

 



(Release ID: 1646595) Visitor Counter : 123