ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز 15اگست سے لے کر 2 اکتوبر 2020 تک  چلنے والے ’’ فٹ انڈیا فریڈم رن‘‘  کے نفاذ  کی  پوری حمایت کرے گا


’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘  کا جمعہ کے روز  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت  جناب کرن رجیجو  نے آغاز کیا تھا اور اس موقع پر  ریلوے بورڈ کے

 چیئر مین جناب وی کے یادو  بھی موجود تھے

’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘کو ایک بڑی  کامیابی بنانے کے لئے تمام جنرل منیجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ  ریلوے خاندان کے درمیان زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلائیں اورپروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں

انڈین ریلویز میں29  کھیلوں کے زمروں  سے متعلق 10 ہزار کھلاڑی اور  300 کوچز  ملاز م ہیں  سال 20-2019  میں مجموعی 32  کھیلوں کے قومی ایوارڈ  میں سے  6 انڈین ریلویز کے کھلاڑیوں کودئے گئے تھے

Posted On: 14 AUG 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئیدہلی17اگست 2020۔انڈین ریلویز نے حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت کے ذریعہ شروع کی گئی نئی پہل ’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘  کو پوری حمایت دینے  کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام 15  اگست سے  دو اکتوبر 2020 تک جاری رہے گا۔یہ پہل فٹ انڈیا موومنٹ  کے زیر اہتمام کی جارہی ہے ۔

          ’فٹ انڈیا رن ‘  کا پروگرام سماجی دوری برقراررکھتے ہوئے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی  اہم ترین ضرورت کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے ۔اس رن میں کوئی بھی  اپنی سہولت  کے مطاب کسی  بھی وقت اپنی پسندکے  راستے پر دوڑ سکتا ہے یا ٹہل سکتا ہے ۔ایسی دوڑ لگانے /ٹہلنے کے دوران وقفہ  بھی   کیا جاسکتا ہے۔بنیادی طورپر کوئی  بھی اپنی ہی دوڑ لگائے گا ، اپنے ہی وقت اور اپنے ہی مقام پر ۔

          ’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘  کو  جمعہ کےروز  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت  جناب کرن رجیجو    نے شروع  کیا تھا اور اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب وی کے یادوبھی موجود تھے۔ اس  پہل کو کامیاب بنانے کے لئے  تمام زونل ریلویز /  یونٹوں    کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بیداری  پھیلائیں  اور ’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘ میں  ریلوے افسروں   ریلوے افسروں ، ان کے خاندانوںاوررشتہ داروں کی بڑی تعداد میں شرکت   کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی تحریک میں  بڑے  پیمانے پر شرکت کو یقینی بنائیں اور  انہیں   حکومت ہند کی نوجوانوں  کے امور اور کھیلوںکی وزارت  کے ِذریعہ دئے گئے رہنما خطوط کے مطابق  عمل کرتے ہوئے اپنے  آپ کو فٹ بنائیں ۔یہ رہنما خطوط  ویب سائٹ  : www.fitindia.gov.in.پر بھی دئے گئے ہیں۔

          کھیلوں سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے   اورتربیت فراہم کرانے کے لئے تمام تخمینوں  میں   0.5 فیصد کھیلوںکی ترقی کے لئے ڈی این جی چارجز  شامل کئے جانے  کا التزام ہے۔کھیلوںکی ترقی  اور فٹ انڈیا  پہل  کا حصہ بننے کے لئے انڈین ریلویز کی منفرد پہل  ہے   ۔

          ’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘کو ایک بڑی  کامیابی بنانے کے لئے تمام جنرل منیجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ  ریلوے خاندان کے درمیان زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلائیں اورپروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔اگ۔رم

4576U-



(Release ID: 1646415) Visitor Counter : 152