ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے چھ ریاستوں-بہار ،جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش میں غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت 5.5 لاکھ کام کے دنوں کو طے کیا


وزارت ریلوے ان پروجیکٹس میں ہوئی ترقی اور اس مہم کے تحت ان ریاستوں کے تارکین مزدوروں کے لئے شروع کئے گئے کام کے مواقع کے بارے میں نزدیکی سے نگرانی کررہی ہے

14اگست 2020 تک، 11 ہزار 296 مزدور اس مہم میں شامل کئے گئے اور نافذ کئےجارہے ان پروجیکٹس کے لئے ٹھیکداروں کو 1336.84کروڑروپے کی ادائیگی جاری کی گئی

ان ریاستوں میں 2ہزار 988کروڑ روپے کی لاگت کی تقریباً 165 ریلوے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے

Posted On: 16 AUG 2020 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16اگست  2020/ بھارتی ریلوے نے چھ ریاستوں یعنی  بہار، جھارکھنڈ،مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش  میں  غریب کلیان روزگار مہم کے تحت  5.5 لاکھ سے زیادہ روزگار دنوں  کو طے کیا ہے۔

ریل ، کامرس اور صنعت کے وزیر  جناب پیوش گوئل ،   ان پروجیکٹس  میں ہوئی  ترقی اور اس مہم کے تحت  ان ریاستوں  کے  تارکین مزدوروں کے لئے  شروع کئے گئے کام کے مواقع کے بارے میں  نزدیکی سے نگرانی کررہے ہیں۔  ان ریاستوں میں  2ہزار 988کروڑ روپے کی لاگت کی تقریباً 165 ریلوے  بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ 14 اگست 2020 تک، 11 ہزار 296 مزدور  اس مہم میں شامل کئے گئےہیں اور نافذ کئےجارہے  ان پروجیکٹس کے لئے  ٹھیکداروں کو 1336.84کروڑروپے کی ادائیگی جاری کی گئی ہے۔

ریلوے نے  ہرضلع کے ساتھ ساتھ ان ریاستوں میں بھی نوڈل افسران مقرر کئے ہیں تاکہ   ریاستی سرکار کے ساتھ  نزدیکی ہم آہنگی  اور  رابطہ   قائم ہوسکے۔  ریل، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوئش گوئل نے  زونل سطح پر  ریلوےانتظامیہ کو  ہدایت دی ہے کہ  ان پروجیکٹس میں پارکنگ کو  کام کرنے پر لگانا اور اس کے مطابق   ادائیگی  کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم طریقے سےکام کریں۔

ریلوے نے  اس منصوبے کے تحت کئے جانے والے کاموں کی  شناخت کی ہے۔  یہ کام  (i) -لیول کراسنگ کے لئے پانچ سڑکوں کی تعمیر   اور رکھ رکھاؤ (ii)سلٹیڈ  آبی راستے ، کھائیوں اور نالوں کا فروغ اور صفائی  (iii)ریلوے اسٹیشنوں کے لئے رابطے سڑک تعمیر اور رکھ رکھاؤ (iv) موجودہ ریلوے  پشتوں/کٹنگ کی مرمت اور چوڑا کرنا (v) ریلوے کی زمین پرآخر حد تک شجرکاری کرنا اور(vi) موجودہ تٹ پشتوں/پلوں تحفظ سےمتعلق ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ  وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  کووڈ-19وبا کی وجہ سے  متاثرہ  تارکین مزدوروں کی  بڑی تعدادمیں  اپنے علاقوں /گاؤں میں  واپسی کو دیکھتے ہوئے ان لوگوں کو بااختیار بنانے اور  گذر بسر کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 20 جون 2020 کو غریب کلیان روزگار ابھیان نام سے بڑے روزگار اور دیہی سرکاری  کام کاج مہم   کی شروعات کی تھی۔ وزیراعظم نے یہ اعلان کیا تھا کہ  غریب کلیان روزگار  ابھیان کے تحت  بنیاد ی ڈھانچہ کی  تعمیر کے لئے 50ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔

125 دنوں کی یہ مہم ، مشن  پر مبنی  چلائی جارہی ہےاور 116 اضلاع میں 25 زمروں کے کاموں /سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔  6 ریاستوں بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش،  راجستھان، جھارکھنڈاور اڈیشہ کےان ضلعو ں میں  تارکین مزدوروں کی بڑی تعداد ہے۔  اس مہم کے تحت  سرکاری کام کئے جارہے ہیں اور ان میں 50 ہزار کروڑ روپے کی  رقم  خرچ کی جارہی ہے۔  

یہ مہم  دیہی ترقی ، پنچایتی راج، سڑک نقل و حمل اور شاہراہ ، پینے کے پانی او ر صفائی، ماحولیات،  ریلوے  ، پیٹرولیم  اور قدرتی گیس   نئی اور قابل تجدید توانائی ، سرحدی سڑکیں ،  ٹیلی مواصلات  اور زراعت جیسے  12مختلف  محکموں  /وزارتوں   کے درمیان  ایک مربوط کوشش ہے تاکہ   25 سرکاری بنیادی ڈھانچہ  اور روزگار کے  مواقع   میں اضافہ سےمتعلق کاموں کو  تیزی سے نافذ کیا جاسکے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4573



(Release ID: 1646373) Visitor Counter : 164