وزارت دفاع

این سی سی ایک بڑی توسیع کے لیے پوری طرح تیار ہے جس میں 173 سرحدی اور ساحلی اضلاع کو شامل کیا جائے گا

Posted On: 16 AUG 2020 9:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اگست ، 2020  / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نیشنل کیڈٹ کارپس کے لیے ایک تجویز کی منظوری دی ہے جس کے تحت سبھی سرحدی اور ساحلی ضلعوں میں نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ایک بڑی توسیع کی اسکیم شروع کی جائے گی۔

اسکیم کی تجویزوں کا اعلان وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں کیا تھا۔

این سی سی میں 173 سرحدی اور ساحلی ضلعوں کے ایک لاکھ کیڈٹ شامل کیے جائیں گے، ان میں سے ایک تہائی کیڈٹ لڑکیاں ہوں گی۔ سرحدی اور ساحلی ضلعوں  میں 1000 سے زیادہ اسکول اور کالجوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں این سی سی کی شروعات کی جائے گی۔

توسیع کے اس منصوبے کے حصے کے طور پر مجموعی طور پر این سی سی کے 83 یونٹوں کو تازہ ترین شکل دی جائے گی (فوج 53، بحریہ 20، فضائیہ 10)، تاکہ سرحدی اور ساحلی علاقوں میں کیڈٹوں کو این سی سی تربیت دی جائے۔

سرحدی علاقوں میں واقع این سی سی یونٹوں کو فوج تربیت اور انتظامی حمایت فراہم کرے گی، ساحلی علاقوں میں این سی سی یونٹوں کو بحریہ مدد فراہم کرے گی اور اسی طرح بھارتی فضائیہ کے ٹھکانوں کے نزدیک واقع این سی سی یونٹوں کو فضائیہ مدد فراہم کرے گی۔

اس سے سرحدی اور ساحلی علاقوں کے نوجوانوں کو نہ صرف فوجی تربیت اور ڈسپلین کا طریقہ سیکھنے کو ملے گا بلکہ انہیں مسلح فوجوں میں  شامل ہونے کا بھی جذبہ فراہم ہوگا۔

این سی سی کی توسیع کے اس منصوبے پر ریاستوں کی شراکت داری کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔16

U – 4565



(Release ID: 1646246) Visitor Counter : 125