وزارت دفاع

لال قلعے پر منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات 2020 کا تعارفی خاکہ

Posted On: 14 AUG 2020 7:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی:14  اگست ، 2020:

وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یہاں لال قلعہ پر منعقد ہونے والی 74ویں یوم آزادی تقریبات میں قوم کی قیادت کریں گے وہ قومی پرچم پھہرائیں گے اور روایتی انداز سے اس اہم عظیم الشان تاریخی عمارت کی فصیل سے قوم کے نام خطاب کریں گے۔

جناب نریندر مودی کے صبح 7:18 بجے لال قلعے کے لاہوری گیٹ پر پہنچنے پر وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمار ان کا استقبال کریں گے۔ دفاع کے وزیر،وزیراعظم سے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) دہلی ایریا، لیفٹیننٹ جنرل وجئے کمار مشرا کو رو برو کرائیں گے۔ جی او سی دہلی سلامی منچ تک کے لئے وزیراعظم کے آگے آگے چلیں گے جہاں بین خدمات اور پولیس گارڈس کے ذریعے جناب نریندر مودی کو عام سلامی دی جائے گی۔ اس کے بعد وزیراعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے۔

وزیراعظم کے لئے گارڈ آف آنر دستے میں برّی فوج، بحریہ ، فضائیہ اور دہلی پولیس کے افسر اور 24 جوان شامل ہوں گے۔ گارڈ آف آنر کو قومی جھنڈے کے سامنے فصیل کے نیچے تعینات کیا جائیگا۔

اس سال برّی فوج کے کوآرڈینیٹنگ سروس کے کردار میں ہونے کے سبب گارڈ آف آنر کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل گورو ایس ییوالکر کے ذریعے کی جائے گی۔وزیراعظم کے گاڈر کے برّی فوج دستے کی قیادت میجر پلویندر گریوال، بحریہ دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر کے وی آر ریڈّی کریں گے وہیں اسکوارڈرن لیڈر وکاس کمار فضائیہ دستے کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس جناب جتیندر کمار مینا دہلی پولیس دستے کی قیادت کریں گے۔

گڑھوال رائفلز کی دوسری بٹالین کا قیام یکم مارچ 1901 کو لیفٹیننٹ کرنل جے ٹی ای واٹ کی اہل قیادت میں لینس ڈان میں کیا گیا تھا۔ یہ انڈین آرمی کی سب سے بہترین بٹالینوں میں سے ایک ہے جس کا ایک صدی سے بھی زیادہ وقت سے شاندار اوربے مثال خدمات دینے کی تاریخ رہی ہے۔ بٹالین نے پہلی عالمی جنگ اور دوسری عالمی جنگ میں گیارہ جنگی اعزاز جیتے ہیں۔

آزادی کے بعد بٹالین نے 1965 کی جنگ میں سرگرم حصے داری کی۔ اسے آپریشن رکشک  میں 1994 سے 1996اور 2005 سے 2007 کےدرمیان خدمت کرنے کا موقع ملا۔ بٹالین سے 80 سے زیادہ دہشت گردوں کا صفایا کیا۔

گارڈ آف آنر کامعائنہ کرنے کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل کی جانب بڑھیں گے جہاں ان کا استقبال وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، برّی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ اور فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا کریں گے۔ دہلی علاقے کے جی او سی وزیراعظم کو قومی پرچم پھہرانے کیلئے لال قلعہ کی فصیل پر بنے اسٹیج پر لے جائیں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے قومی پرچم پھہرائے جانے پر نیشنل گارڈ قومی پرچم کو قومی سلامی دیں گے۔ آرمی گرینیڈیرس رجمنٹل سینٹر کا ملٹری بینڈ قومی پرچم پھہرانے اور قومی سلامی کے دوران قومی گیت بجائے گا۔ وردی میں تمام سروس اہلکار کھڑے ہوں گے اور سلامی دیں گے باقی سبھی لوگ کھڑے ہوکر قومی پرچم کو عزت دیں گے۔ بینڈ کی کمان صوبیدار میجر عبدالغنی کےہاتھوں میں ہوگی۔

میجر شویتا پانڈے قومی پرچم پھہرانے میں وزیراعظم کی مدد کریں گی۔ 2233 فیلڈ بیٹری (سیریمونیل) کے توپ چلانے والے بہادر فوجیوں کے ذریعے 21  توپوں کی سلامی کے ساتھ ترنگا پھہرایا جائیگا۔ سیریمونیل بیٹری کی کمان لیفٹیننٹ کرنل جتیندر سنگھ مہتااور گن پوزیشن آفیسر نائب صوبیدار (اےآئی جی) انیل چند کے پاس ہوگی۔

آرمی، بحریہ ، فضائیہ اور دہلی پولیس، ہر ایک سے ایک آفیسر اور 32 مردوں والا قومی پرچم گارڈ وزیراعظم کے قومی پرچم پھہرانے کے دوران راشٹریہ  سلامی پیش کریگا۔ آرمی کے میجر سوریہ پرکاش اس انٹرسروسز گارڈ اور پولیس گارڈ کی کمان سنبھالیں گے۔ قومی پرچم گارڈ کیلئے بحریہ دستے کی کمان لیفٹیننٹ کمانڈر وویک شنگلو، فضائیہ دستے کی کمان اسکوارڈرن لیڈر مینک ابھیشیک اور دہلی پولیس دستے کی کمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب سودھانشو دھاما سنبھالیں گے۔

قومی پرچم گارڈ کیلئے آرمی دستے کو فرسٹ گورکھا رائفل کی پانچویں بٹالین سے لیا گیا ہے۔ فرسٹ گورکھا رائفلس کی ایلیٹ پانچویں بٹالین کو شروع میں جنوری 1942 میں دھرمشالہ میں کھڑا کیا گیا تھااور بعد میں دسمبر 1946 میں ختم کردیا گیا تھا۔ اسے جنوری 1965 کو سولن (ہماچل پردیش) میں پھر سے کھڑا کیا گیا تھا۔

بٹالین نے 1971 میں مشرقی پاکستان میں آپریشن فیکٹس لیٹی کے دوران اپنی صلاحیت کو ثابت کیا اور اس کے لئے بٹالین کو تین مہاویر چکر اور دو ویر چکر سے نوازا گیا۔ بٹالین کو 2008 سے 2019 تک سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کیلئے خدمت کرنے کا بھی موقع ملا۔ فی الحال بٹالین صدر جمہوریہ ہند کے سیریمونیل آرمی گارڈ کی معزز خدمات نبھا رہی ہے۔

قومی پرچم پھہرانے کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد نیشنل کیڈٹ کور کے کیڈٹ قومی گیت گائیں گے۔ سبھی موجود لوگوں سے گزارش کی جائے گی کہ وہ اپنی جگہ پر کھڑے ہو جائیں اور قومی گیت کو گانے میں شامل ہوں۔ وردی میں موجود فوجی اہلکاروں کو اس دوران سلامی دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

قومی جشن کے اس تہوار میں مختلف اسکولوں کے 500 این سی سی کیڈٹ (برّی فوج، بحریہ اور فضائیہ) حصہ لیں گے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4546



(Release ID: 1646228) Visitor Counter : 232