صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت‘ آتم نربھر بھارت’ کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے


صرف ایک مہینے کے اندر 23 لاکھ پی پی ایز کی برآمد کےساتھ عالمی سطح پر بھارت نے اپنی موجودگی درج کی

مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1.28 کروڑ سے زیادہ پی پی ای کٹس تقسیم کیے

Posted On: 14 AUG 2020 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اگست ، 2020  / مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے ساتھ مل کر کووڈ – 19 سے نمٹنے کےلیے سرگرم زمرہ بندی اور اشتراک بندوبست کی قیادت کر رہی ہے۔ ملک بھر میں طبی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کی سمت میں اس کی لگاتار کوششوں کے حصے کے طور پر ریگولر بنیاد پر مختلف پالیسی فیصلے کیے گیے ہیں۔

عالمی وبا کے ابتدائی دور میں، این 95 ماسک ، پی پی ای کیٹس، وینٹیلیٹرز وغیرہ سمیت سبھی طرح کے طبی آلات کی عالمی سطح پر کافی کمی محسو س کی گئی تھی ۔ زیادہ تر ایسے پروڈکٹس ابتدا میں ملک میں نہیں بنایے جا رہے تھے اور دیگر ملکوں سے ان کو درآمد کیا جا رہا تھا۔ عالمی وبا کے سبب عالمی مانگ بڑھنے کی وجہ سے بازار میں ان کی دستیابی کم ہو گئی۔

عالمی وبا کو موقع میں بدلتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، دوا سازی کی وزارت، صنعت اور اندرونی تجارت کے محکمے ، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور دیگر اداروں کی مشترکہ  کوششوں سے بھارت نے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

مضبوط گھریلو پیداواری صلاحیت کے پیش نظر اور پی پی ایز کے لیے گھریلو ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے جولائی 2020 میں غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر  جنرل کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن (نوٹیفکیشن نمبر2015-20/16 ، مورخہ 29 جون 2020 کو) پی پی ای کٹ کے برآمد کی اجازت دی گئی۔ اس کے نتیجے میں جولائی کے مہینے میں بھارت نے پانچ ملکوں کو 23 لاکھ پی پی ای کٹ برآمد کی ہے، جن میں امریکہ ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سینیگل اور سلووانیا شامل ہیں۔ اس سے بھارت کو پی پی ای عالمی سطح پر برآمد والے بازار میں اپنی جگہ بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔

آتم نربھر بھارت مہم میں میک ان انڈیا کے جذبے کے نتیجے میں پی پی ای کٹ سمیت مختلف طبی آلات کی پیداوار میں ملک خود کفیل بن سکتا ہے۔ مرکزی حکومت جہاں ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو پی پی ای کٹس ، این 95 ماسکس، وینٹیلیٹرز وغیرہ کی سپلائی کر رہی ہے ، وہیں ریاستیں بھی اِن چیزوں کی خریداری کر رہی ہیں۔ مارچ سے اگست 2020 کے دوران انہوں نے اپنے خود کے بجٹ وسائل سے 1.40 کروڑ سودیشی پی پی ای کٹس خریدے ہیں۔ اس مدت کے دوران مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں / مرکزی اداروں کو 1.28 کروڑ پی پی ای کٹ مفت تقسیم کیے ہیں۔

  کووڈ -  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ح ا۔ ت ح ۔

2020۔08۔15

U – 4548


(Release ID: 1646107) Visitor Counter : 217