صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک ہی دن میں تقریباً 8.5 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا


صحت یابی کی شرح بڑھ کر 71.17 فیصد ہوئی

شرح اموات مزید کم ہوکر 1.95 فیصد ہوئی

Posted On: 14 AUG 2020 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14  اگست 2020، ایک ہی دن میں کووڈ جانچ کے 10 لاکھ یومیہ کے نشانے کو  پورا کرنے کے مقصد سے  جانچ سہولیات میں  مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں  ایک ہی دن میں جانچ کی زیادہ سے زیادہ تعداد  نے نئی اونچائیوں کو چھوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 848728 ٹسٹ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، جس سے اب تک  کی گئیں جانچ کی  مجموعی تعداد 27694416 ہوگئی ہے۔

عالمی صحت تنظیم نے  ‘‘کووڈ۔ 19 کے ضمن میں  عوامی صحت  اور سماجی اقدامات سے متعلق  عوامی صحت کے معیار’’ کے بارے میں  اپنے  رہنما نوٹ میں مشتبہ معاملات کے لئے  جامع نگرانی کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے مشورہ دیا ہے کہ  کسی بھی ملک  کو  فی ملین آبادی پر  140 ٹسٹ یومیہ کرانے چاہئیں۔

ملک کی سطح پر  فی ملین آبادی   پر یومیہ جانچ کا فیصد  603 ہے اور  مرکز کی  کوششون اور  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےذریعہ  ان کے موثر نفاذ سے  ا ن میں سے 34   اس تعداد سے آگے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز  کے زیر انتظام خطوں کو  مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ  موجودہ معاملات  کے پیش نظر جانچ  کے تعداد میں اضافہ کریں۔

Description: Image

 ‘‘جانچ کرو، پتہ لگاؤ اور علاج  کرو’’ کی حکمت عملی کے کامیاب نفاذ     کے یک کلیدی  عنصر کے طور پر  ملک  بھر میں  تشخیصی لیب کے نیٹ ورک کو  مسلسل وسعت دی جارہی ہے۔

آج اس نیٹ ورک میں 1451  لیبس شامل ہیں  جن میں سرکاری شعبے کی 958 اور 493 پرائیویٹ  لیبس ہیں ۔

مختلف قسم کی لیبس میں درج ذیل شامل ہیں:

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 749 (سرکاری: 447+پرائیویٹ 302)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 586 (سرکاری: 478+پرائیویٹ 108)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب: 116 (سرکاری:33+پرائیویٹ 83)

جوش و جذبے کے ساتھ جانچ کرنے، جامع طریقے سے پتہ لگانے اور کارگر طریقے سے علاج کرنے  کے کامیاب نفاذ میں  صحت یابی کی شرح میں اضافے کو یقینی بنایا ہے جو کہ آج  71.17 ہوگئی ہے۔ کووڈ۔ 19 کے صحت یاب     مریضوں  کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17.5 لاکھ (1751555) ہوئی ہے۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملات  (661595)  سے تقریباً 11 لاکھ (1089960) زیادہ ہے۔

معیاری دیکھ ریکھ  اور علاج کے پروٹوکول  کے ذریعہ  موثر  کلینیکل بندوبست نےمزید کامیابی کو یقینی بنایا اور  اس سے  کووڈ کے مریضوں کی شرح اموات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ آج شرح اموات 1095 فیصد ہے۔ جس سے اس شرح میں مسلسل گراوٹ کا پتہ چلتا ہے۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(14-08-2020)

U- 4523

                          


(Release ID: 1645863) Visitor Counter : 248