امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ’شفاف تشخیص محاصل – ایماندار کو اعزاز‘ پلیٹ فارم کا افتتاح نیو انڈیا کے لئے ایک اہم قدم ہے

’’ایماندار ٹیکس دہندگان بھارت کی ترقی اور خوش حالی کی ریڑھ ہیں، ان کو بااختیار بنانے اور انھیں اعزاز دینے کے لئے مودی حکومت نے متعدد تاریخی فیصلے کئے ہیں‘‘

یہ پلیٹ فارم وزیر اعظم مودی کے ’کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے تصور کی سمت میں ایک اہم قدم ہے

’’شفاف تشخیص محاصل – ایماندار کو اعزاز‘‘ پلیٹ فارم، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا ہمارے ٹیکس دہندگان کے لئے ایک تحفہ ہے

’’فیس لیس اسیسمنٹ، فیس لیس اپیل اور ٹیکس پیئرس چارٹر جیسی اصلاحات سے یہ پلیٹ فارم ہمارے ٹیکس نظام کو اور مضبوط بنائے گا‘‘

Posted On: 13 AUG 2020 4:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13/اگست 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ’’شفاف تشخیص محاصل – ایماندار کو اعزاز‘‘ پلیٹ فارم کو نیو انڈیا کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’شفاف تشخیص محاصل (ٹیکسیشن) – ایماندار کو اعزاز‘‘ پلیٹ فارم کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا ہمارے ٹیکس دہندگان کے لئے ایک تحفہ ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ، فیس لیس اپیل اور ٹیکس پیئرس چارٹر جیسی اصلاحات سے یہ پلیٹ فارم ہمارے ٹیکس نظام کو مزید تقویت دے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان بھارت کی ترقی اور خوش حالی کی ریڑھ ہیں۔ ان کو بااختیار بنانے اور انھیں احترام دینے کے لئے مودی حکومت نے متعدد تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے عزم کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4493

 



(Release ID: 1645617) Visitor Counter : 38