صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی حکومت نے ریاستوں کو تین کروڑسے زائد این 95ماسک تقسیم کرکے تاریخ رقم کی
مرکزی حکومت نے 1.28کروڑسے زائد پی پی ای اور 10کروڑایچ سی کیو مفت میں تقسیم کئے
Posted On:
13 AUG 2020 10:23AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12 اگست : کووڈ۔19پر قابوپانے اوراس کی روک تھام کے لئے ریاست /مرکز کے زیرانتظام خطے کی حکومتوں کی انتھک کوشش میں وباء سے نمٹنے اوراس کی موثرروک تھام کے لئے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں مرکزی حکومت کا مرکزی کرداررہاہے ۔
کووڈ 19کی سہولتوں میں اضافے کے ساتھ مرکز ی حکومت ریاست /مرکز کے زیرانتظام خطے کی حکومتوں کو ان کی کوششو ں کو تقویت دینے کے لئے مفت میں طبی سازوسامان فراہم کررہی ہے ۔ حکومت ہند کے ذریعہ فراہم کی گئی زیادہ ترمصنوعات کی مینوفیکچرنگ ملک میں شروع میں نہیں کی جارہی تھیں ۔وباء کی وجہ سے بڑھتی عالمی مانگ کے نتیجے میں عالمی بازاروں میں ان کی دستیابی میں کمی آگئی تھی ۔
صحت اورخاندانی وبہبود کی وزارت ( ایم اویچ ایف ڈبلیو) ، کپڑوں کی وزارت اور ادویہ سازی کی وزارت ، صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) ، دفاعی تحقیق اورترقی تنظیم ( ڈی آرڈی او) کی مشترکہ کوششوں سے گھریلوصنعت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اوروباء کی اس مدت میں پی پی ای ،این 95ماسک ، اوروینٹی لیٹروغیرہ جیسے لازمی طبی سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کرنے اور اسے سپلائی کرنے کا راستہ ہموار کیاگیاہے ۔ نتیجہ کے طورپر ‘آتم نربھربھارت ’اور میک ان انڈیا کے عزم کو مضبوطی ملی ہے اورمرکزی حکومت کے ذریعہ فراہم کی گئیں زیادہ ترمصنوعات گھریلوسطح پرتیارکی جارہی ہیں ۔
11مارچ ، 2020سے مرکزی حکومت نے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں /مرکزی اداروں کو مفت میں 3.04کروڑ سے زائد این 95ماسک اور 1.28کروڑسے زائد پی پی ای کٹس تقسیم کئے ہیں ۔ نیز 10.83کروڑسے زائد ایچ سی کیوٹیبلٹ ان میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔
مزید برآں ، 22533‘میک ان انڈیا ’ وینٹی لیٹرمختلف ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں /مرکزی اداروں کو فراہم کئے گئے ہیں ۔ مرکزی حکومت ان کی تنصیب اورانھیں شروع کئے جانے کو بھی یقینی بنارہی ہے ۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔
کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔
***************
( م ن ۔ن ا۔ ع آ)
(13.08.2020)
U-4487
(Release ID: 1645461)
Visitor Counter : 175
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam