ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

انسان اورہاتھی کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کیلئے حکومت ایک مستقل اور مستحکم حل کیلئے عہد بند ہے:ماحولیات کے مرکزی وزیر


ہاتھی کے عالمی دن کی ماقبل شام ہندوستان میں انسان اور ہاتھی کے ٹکراؤ سے نمٹنے کے بہترین طریقہ کار کمپینڈیم جاری کیا گیا

Posted On: 10 AUG 2020 3:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10  اگست ، 2020:

ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے ہاتھی کے عالمی دن کی ماقبل شام آج نئی دہلی میں ایک پروگرام میں کہا کہ انسان اور جانوروں کے درمیان ٹکراؤ کی بڑھتے واقعات سے نمٹنے کیلئے جنگلوں میں ہی جانوروں کو خوراک اور پانی دستیاب کرانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

ماحولیات کے وزیر جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ ہندوستان ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عہد بند ہے اور انسان اورجانوروں کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کیلئے ایک مستحکم، عملی اور کفایتی حل لانے کی سمت میں کام کررہا ہے۔ جناب جاؤڈیکر صلاحیت سازی اور جنگلاتی عملے کی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H61M.jpg

ہاتھی کے عالمی دن کی ماقبل شام ایک پروگرام کے دوران ‘‘ہندوستان میں انسان اورہاتھی کے ٹکراؤ سے نمٹنے کیلئے بہترین حل’’ پر ایک کتابچہ جاری کرتے ہوئے ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ انسان اور ہاتھی دونوں کے درمیان ٹکراؤ کو کم کرنے اور دونوں کی قیمتی زندگی کو بچانے کیلئے انسان اور ہاتھی کے بقائے باہمی کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G8EH.jpg

یہ کتابچہ ہاتھیوں کے بندوبست کے مختلف اقدامات کی ایک تصویری گائیڈ ہے جنہیں ہاتھی والے ملکوں کے ذریعے اپنایا گیا ہے۔ یہ کتابچہ مخصوص جگہ  میں ہاتھیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے اقدامات کو اپنانے کیلئے ایک حوالہ جاتی کتابچے کی شکل میں کام کرتا ہے جسے انسان اور ہاتھی کے ٹکراؤ کو کم کرنے کیلئے اپنایا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے  ماحولیات کے وزیر مملکت جناب بابوسپریو نے ملک میں ہاتھیوں کی بڑھتی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھیوں کو بچانے اور ہاتھی اور انسان کے ٹکراؤ سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے گناہ جانوروں کی ہلاکت برداشت نہیں کرے گی اور انسان اور جانوروں کے ٹکراؤ سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت  بہترین طریقہ کار کو اپنارہی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YBT8.jpg

اس پروگرام کے دوران جناب پرکاش جاؤڈیکر اور جناب بابل سپریو نے وزارت کے افسران کے ساتھ ملکر انسان-ہاتھی  ٹکراؤ پر ایک پورٹل کے بیٹا ورژن کو بھی لانچ کیا۔ حقیقی وقت پر جانکاری کے مجموعے اور صحیح وقت پر انسان- ہاتھی کے  ٹکراؤ سے نمٹنے کیلئے انسان- ہاتھی ٹکراؤ پر ‘‘سرکشیہ’’ نامی قومی پورٹل، اعداد وشمارسے متعلق پروٹوکول ڈیٹا ٹرانسمیشن پائپ لائن اور ڈیٹا ویزولائزیشن  ٹول سیٹ کرنے میں مدد کریگا تاکہ پالیسی سازوں کو اِن ایچ آئی سی اعدادوشمار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پالیسی سازی کرنے اور ٹکراؤ کو کم کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے میں مدد مل سکے۔ ابھی پورٹل کا بیٹاورژن ڈیٹا کے تجزیے کے لئے شروع کیا جارہا ہے، تمام ریاستوں کے ذریعے اسے اپنانے کیلئے سال کے آخر تک پورے ہندوستان میں اسے جاری کرنے کا امکان ہے۔

ہر سال 12 اگست کومنایاجانے والا ہاتھی کا عالمی دن ایک بین الاقوامی سالانہ پروگرام ہےجو دنیا بھر کےہاتھیوں کی حفاظت اور تحفظ کیلئے پوری طرح وقف ہے۔ہاتھی کے عالمی دن کا مقصد ہاتھی کےتحفظ سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور جنگلی اور پالتو ہاتھیوں کے بہتر تحفظ اور بندوبست کیلئے جانکاری اور مثبت حل کو مشترک کرنا ہے۔

ایشیائی ہاتھیوں کو بحران سے دوچار نسل کی آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں ‘‘خطرے والی’’ نسل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ایسا بھارت کو چھوڑ کر زیادہ تر ہاتھی والے ملکوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے جہاں ہاتھیوں کے موافق رہنے کے مقامات کی کمی اور ان کے غیرقانونی شکار کے سبب ان کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں تقریباً 50سے 60 ہزار ایشیائی ہاتھی ہیں،ہندوستان میں ان ہاتھیوں کی 60فیصد سے زیادہ ا ٓبادی رہتی ہے۔

فروری 2020 میں گجرات کے گاندھی نگر میں حال ہی میں اختتام پذیر سی ایم ایف -13 کی کانفرنس آف پارٹیزمیں مائیگریٹری نسلوں کے کنوونشن کے اپنڈکس 1 میں ہندوستانی ہاتھیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہاتھی ہندوستان کے قدرتی  ورثہ جانور ہے اور ہندوستان بھی ہاتھی کا عالمی دن اس کے تحفظ کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مناتا ہے۔  اس پروگرام میں ڈاکٹر سنجے کمار، ڈائرکٹر جنرل (جنگلات) اور اسپیشل سکریٹری، ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ایف سی سی) جناب سومترداس گپتا، اے ڈی جی (وائلڈلائف)، جناب نایل تھومس، آئی جی ایف اور ڈائرکٹر پروجیکٹ ایلیپھینٹ، ایم او ای ایف اینڈ سی سی اور ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے اعلیٰ افسران نے بھی حصہ لیا۔ ریاستوں کے محکمہ جنگلات اور دیگر شراکت دار تنظیمیں بھی ورچوول موڈ میں اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔

 

‘‘ہندوستان میں انسان-ہاتھی ٹکراؤ کے بندوبست کے بہترین طریقہ کار ’’کیلئے یہاں کلک کریں

----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4447


(Release ID: 1644998) Visitor Counter : 263