کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

این ڈی اے حکومت نے کھاد کے سیکٹر کو فروغ دینےکیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:ڈی وی سدانند گوڑا

Posted On: 10 AUG 2020 10:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی:10  اگست ، 2020:

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت نے کسانوں کی آسانی کیلئے کھاد کے سیکٹر کو فروغ دینےکیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جناب گوڑا نے کہا کہ زرعی پیداواریت کو پائیدار رکھنے کیلئے کھادوں کے بہترین استعمال کے سلسلے میں معلومات کی تشہیر کرنے اور کھادوں کے استعمال کے سیکٹر میں ہوئی نئی ترقی کے بارے میں کسانوں کو بیدار کرنے کیلئے کھادوں کے محکمے، زرعی اشتراک وتعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے اور زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے نے مشترکہ طور سے کسانوں کیلئے فرٹیلائزر ایپلی کیشن بیداری پروگرام کاانعقاد کیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FFCJ.jpg

جناب گوڑا نے مزید کہا کہ کھادوں اور کھادوں سے متعلق ٹیکنالوجیوں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کیلئے کھادوں کے محکمے کے تحت مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ای) نے ایک الگ تھنک ٹینک ادارہ قائم کیا ہے جس کا نام ہے انڈین کونسل فار فرٹیلائزرس اینڈ فرٹیلائزر ٹیکنالوجی ریسرچ(آئی سی ایف ایف ٹی آر) کونسل کو 19 اگست 2019 کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ  1860 کے تحت سوسائٹی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ کونسل فرٹیلائزراور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، پیداوار کے لئے کچے مال کے استعمال اور اختراع کے شعبے میں تحقیق وترقی اورتحقیقی کام کریگا/فروغ دیگا نیز اس کے لئے مختلف تحقیقی اداروں، فرٹیلائزر انڈسٹری اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ اشتراک/ ساجھیداری کریگا۔ اب تک جنرل کونسل کی دوبار میٹنگ ہوئی ہے اور ایگزیکٹیو کمیٹی نے تین میٹنگیں کی ہیں۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4443



(Release ID: 1644996) Visitor Counter : 136