صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ بیماری سے صحتیابی کی شرح تقریباً 68فیصد کی نئی اونچائی پر پہنچی


اموات کی شرح (سی ایف آر) میں گراوٹ جاری، اموات کی شرح آج گھٹ کر 2.05 فیصد ہوگئی

Posted On: 07 AUG 2020 12:20PM by PIB Delhi

ہندوستان دو اہم حصولیابیوں، کووڈ-19 مریضوں کے بیچ صحتیاب ہونے کی شرح میں لگاتار اضافہ اور کم شرح اموات جو عالمی اوسط سے بھی کم بنا ہوا ہے، کے ساتھ کووڈ-19 کے علاج کی راہ پر آگے بڑھ رہاہے۔ کووڈ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 68فیصد کی ریکارڈ اونچائی پر ہے جبکہ شرح اموات بھی 2.05فیصد کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح کووڈ -19 مریضوں کے بیچ کم شرح اموات بنی ہوئی ہے۔ ان دونوں کی وجہ سے ہندوستان میں اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد اور اس کے فعال معاملوں کی تعداد کے درمیان فرق (7.7 لاکھ سے زائد) مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 49769 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد 1378105 ہوگئی  ہے۔ اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے میں سدھار اور مرکز کے ذریعے جاری یومیہ علاج پروٹوکول میں شامل دیکھ بھال معیارات کے ذریعے اسپتال میں بھرتی مریضوں کے صحیح علاج پر زور دینے سے اس بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح میں سدھار یقینی بناہوا ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں بیماری سے ٹھیک ہونے کے یومیہ اوسط معاملے (سات دن پر اوسط) لگ بھگ 26 ہزار سے بڑھ کر 44000 معاملے ہوگئے ہیں۔

 

recovered.jpg

مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعے مرکوز اور روک تھام کے جامع اقدامات، مریضوں کے آئیسولیشن کے ساتھ بڑے پیمانے پر جانچ اور مؤثر علاج کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے اس بیماری کے فعال معاملوں کے فیصد میں گراوٹ اور بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح میں اضافہ دونوں یقینی ہوئے ہیں۔

active.jpg

ہر روز نئے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی تعداد میں بھی قابل ذکر اور مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

 

daily rise.jpg

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزری  کے بارے میں تمام مصدقہ ،مستند اور تازہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور @MoHFW_INDIA /

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

-----

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4396



(Release ID: 1644374) Visitor Counter : 172