صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں لگاتار دوسرے دن 6 لاکھ سےزیادہ ٹیسٹ کیے گیے


مجموعی طور 2 کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

فی 10 لاکھ پر جانچ (ٹی پی ایم) میں اضافہ ہوکر یہ 15568 ہو گئی

Posted On: 05 AUG 2020 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست ، 2020  /  بھارت میں لگاتار دوسرے دن کووڈ – 19 کے 6 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مرکز اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے کووڈ – 19 سے متاثرہ مریضوں کی جلد شناخت اور ان کے علاج نیز ہوم آئی سولیشن کے لیے پہلے اہم قدم کے طور پر تیزی سے کی جانے والی جانچ کے عزم کی وجہ سے بھارت میں  روزانہ کیے جانے والے  ٹیسٹ کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

بتدریج اور لگاتار کوششوں کا نتیجہ ٹیسٹ سے متعلق ایک حکمت عملی کے طور پر ظاہر ہوا ہے جس کی وجہ سے  ملک میں جانچ کے نیٹ ورک میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 619652 جانچیں کی گئیں۔ مجموعی طور پر ابھی تک 21484402ٹیسٹ کیے گیے۔ فی دس لاکھ پر ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 15568 ہو گئے۔

‘‘جانچ ، مریضوں کی تلاش اور ان کے علاج کی جامع حکمت عملی کو جاری رکھنے کے لیے ملک میں جانچ کرنے والی لیباریٹریز کے نیٹ ورک کو لگاتار مستحکم بنایا جا رہا ہے۔ اس وقت لیب نیٹ ورک ملک میں 1366 لیباریٹریز پر مشتمل ہے جس میں سے 920 لیب سرکاری شعبے کے ہیں اور 446 لیب پرائیویٹ شعبے کی ہیں۔

  کووڈ -  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔05

U – 4342



(Release ID: 1643676) Visitor Counter : 165