امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ایم جی کے اے وائی ۔ 2کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے اب تک کل 44.08ایل ایم ٹی غذائی اناج حاصل کیا؛جولائی میں 47.38کروڑمستفید ین میں 23.69ایل ایم ٹی غذائی اناج تقسیم کیاگیا

Posted On: 04 AUG 2020 9:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4 اگست  :

 غذائی اجناس  کا کل ذخیرہ

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی 3اگست ، 2020کی رپورٹ کے مطابق ایف سی اائی کے پاس فی الحال 242.87ایل ایم ٹی چاول اور516.54ایل ایم ٹی گیہوں ہے اس طرح 759.41ایل ایم ٹی غذائی انا ج کا ذخیرہ دستیاب ہے ۔ این ایف ایس اے ، پی ایم جی کے اے وائی  اور دیگرفلاحی اسکیموں کے تحت ایک مہینے کے لئے تقریبا 95ایل ایم ٹی غذائی اناج کی ضرورت ہے ۔

لاک ڈاون کے بعد سے تقریبا139.97ایل ایم ٹی غذائی اناج حاصل کیاگیا اور اسے 4999ریل ریکس کے ذریعہ منتقل کیاگیا۔ کل 285.07ایل ایم ٹی غذائی اناج بھیج دیاگیاہے اور30جون ، 2020تک شمال مشرقی ریاستوں کو 13.89ایل ایم ٹی غذائی اجناس بھیجاگیاہے ۔ ایک جولائی ، 2020کے بعد سے 47.71ایل ایم ٹی غذائی اجناس حاصل کیاگیااوراسے 17.04ریل ریکس کے ذریعہ بھیجا گیا۔ریل راستوں کے علاوہ سڑکوں اورآبی گذرگاہوں کے ذریعہ بھی غذائی اجناس بھیجا گیاہے ۔ کل 91.02ایل ایم ٹی غذائی اجناس یکم جولائی ،2020 کے بعد سے بھیجا گیاہے ۔یکم جولائی ، 2020کے بعد سے شمال مشرقی ریاستوں کو کل 3.92ایل ایم ٹی غذائی اجناس بھیجا گیاہے ۔

 

پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا ۔1

غذائی اناج ( چاول /گندم )

پی ایم جی کے اے وائی ۔1کے تحت تین ماہ کے لئے یعنی اپریل ، مئی ، جون 2020کے لئے کل 119.5ایل ایم ٹی غذائی اجناس ( 104.3ایل ایم ٹی چاول اور15.2ایل ایم ٹی گیہوں ) کی ضرورت تھی جس میں سے مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے 101.51ایل ایم ٹی چاول اور 15.01ایل ایم ٹی گیہوں حاصل کیاگیا ۔ کل 117.08ایل ایم ٹی غذائی اجناس حاصل کیاگیا۔ اپریل 2020میں 74.86کروڑمستفیدین کو 37.43ایل ایم ٹی ( 94فیصد) غذائی اجناس میں  تقسیم کیاگیا۔ مئی 2020میں 74.82کروڑمستفیدین کوکل 37.43ایل ایم ٹی (94فیصد)غذائی اجنا س تقسیم کیاگیا اورجون 2020میں 72.38کروڑمستفیدین کو 36.19ایل ایم ٹی ( 91فیصد ) غذائی اجناس تقسیم کیاگیا۔ (جون کے مہینے کے لئے تقسیم جاری ہے ) تین ماہ میں کل اوسطاتقسیم تقریبا 93فیصد ہے ۔

 

دالیں

دالوں سے متعلق تین ماہ کے لئے کل ضرورت 5.87ایل ایم ٹی تھی  ۔اب تک ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو 5.83ایل ایم ٹی دالیں تقسیم کی گئی ہیں اورریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 5.80ایل ایم ٹی دالیں پہنچ گئی ہیں ۔ جب کہ 5.21ایل ایم ٹی دالیں تقسیم کی گئی ہیں ۔ اپریل کے مہینے میں 18.74کروڑکنبوں کو دالیں تقسیم کی گئی ہیں ۔ مئی میں 18.72کروڑکنبوں کو اور  جون 2020کے مہینے میں 14.53کروڑکنبوں کو دالیں تقسیم کی گئیں ۔ جون کے مہینے کی تقسیم اب بھی جاری ہے ۔ تین ماہ میں اوسطاتقسیم تقریبا 89فیصد رہی ۔

 

پردھان منتری غریب کلیان ان ّ یوجنا ۔2

یکم جولائی ، 2020کے بعد سے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا ۔ 2شروع ہوئی ہے جو نومبر2020تک جاری رہے گی ۔ اس مدت کے دوران 81کروڑمستفیدین میں کل 201ایل ایم ٹی غذائی اناج تقسیم کیاجائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ 19.4کروڑکنبوں کو کل 12ایل ایم ٹی ثابت چنا تقسیم کیاجائے گا۔

غذائی اجناس ( چاول /گیہوں )جولائی سے نومبر ، 2020 تک کی 5مہینے کے مدت کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے پی ایم جی کے اے وائی ۔ 2کے لئے کل 201.08ایل ایم ٹی غذائی اجناس مختص کیاگیاہے جس میں 91.14ایل ایم ٹی گیہوں اور 109.94ایل ایم ٹی چاول ہیں ۔ کل 44.08ایل ایم ٹی اجنا س حاصل کیاگیاہے اور 23.80ایل ایم ٹی غذائی اجناس  ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کیاگیاہے ۔ جولائی ،2020میں 47.38کروڑمستفیدین میں کل 23.69ایل ایم ٹی ( 59فیصد ) غذائی اجناس تقسیم کیاگیا( جولائی کے مہینے کے لئے تقسیم اب بھی جاری ہے) ۔یہ غذائی اجناس ریاستوں اور مرکز زیرانتظام علاقوں کی جانب سے تقسیم کیاگیا۔ بھارت سرکار پی ایم جی کے اے وائی ۔ 2اسکیم کے تحت 76.062کروڑروپے کا مالی بوجھ برداشت کررہی ہے ۔15ریاستوں ومرکز کے زیرانتظام علاقوں کو چاول مختص کیاگیاہے ۔اورچارریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو گیہوں مختص کیاگیاہےاور باقی 17ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو چاول اورگیہوں دونوں مختص کئے گئے ہیں ۔

 

چنا

جہاں تک چنے کا تعلق ہے اگلے پانچ ماہ کے لئے کل ضرورت 12ایل ایم ٹی  ہے ۔کل 1.09ایل ایم ٹی چنا دال ارسال کیاگیااور اس میں سے 50.576ایم ٹی چنا دال ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پہنچ گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت لگ بھگ 6849کروڑروپے کامالی بوجھ بھارت سرکاربرداشت کررہی ہے جو 100فیصد ہے ۔ یہ 3اگست ، 2020تک کل 10.28ایل ایم ٹی دالوں کا ذخیرہ دستیاب ہے جس میں طور 5.48ایل ایم ٹی مونگ 1.13ایل ایم ٹی اڑد 2.12ایل ایم ٹی، چنا 1.28ایل ایم ٹی اور مسور 0.27ایل ایم ٹی ہے ۔

 

غذائی اجناس مائگرینٹ مزدوروں میں تقسیم کیاگیا(آتم نربھربھارت پیکیج )

آتم نربھربھارت پیکیج کے تحت بھارت سرکارنے فیصلہ کیاہے کہ 8ایل ایم ٹی غذائی اجناس 8کروڑمائکرینٹ مزدوروں ، پھنسے ہوئے اورضرورت مند ان کنبوں کو فراہم کیاجائے گاجن کا این ایف ایس اے یا ریاستی اسکیم پی ڈی ایس کارڈ کے تحت احاطہ نہیں کیاگیاہے ۔ تمام مائگرینٹ مزدوروں کے لئے مئی اورجون کے مہینے کے واسطے مفت 5کلوگرام  فی فرد غذائی اناج تقسیم کیاگیاتھا۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں نے 6.39ایل ایم ٹی غذائی اناج حاصل کیا۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں نے مئی میں 2.42کروڑاورجون میں 2.51کروڑ غذائی اجناس مستفیدین میں تقسیم کیا۔

بھارت سرکارنے 1.96کروڑمائگرینٹ کنبوں کے لئے 39000ایم ٹی چنا کی  بھی منظوری دی ہے ۔  اوسطا8کروڑمائیگرینٹ مزدوروں ، پھنسے ہوئے اورضرورت مندکنبوں کو جن کا این ایف ایس اے یا ریاستی اسکیم پی ڈی ایس کارڈ کے تحت احاطہ نہیں ہواہے مئی اورجون دونوں  مہینوں  کے لئے  مفت فی کنبہ ایک کلوگرام دال دی جائے گی ۔ریاستوں کی ضرورتوں کے مطابق دال فی کلوگرام مختص کی جارہی ہے ۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تقریبا 33745ایم ٹی چنا ارسال کیاگیاجب کہ مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے کل 33388ایم ٹی چنا حاصل کیاگیا۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے 15526ایم ٹی چنا تقسیم کیاگیا۔ بھارت سرکار اس اسکیم کے تحت  چنے کے لئے 280کروڑروپے اور غذائی اناج کے لئے 3109کروڑروپے کا مالی بوجھ برداشت کررہی ہے ۔

غذائی اجناس کی خریداری

یکم اگست ، 2020تک 389.77ایل ایم ٹی گیہوں ( آرایم ایس 21-2020) اور 725.58ایل ایم ٹی چاول ( کے ایم ایس 20-2019) کی خریداری کی گئی ۔

 

ایک ملک ایک راشن کارڈ

ایک اگست ، 2020تک چارمزید ریاستیں /مرکزکے زیرانتظام علاقے ۔منی پور، ناگالینڈ اتراکھنڈ اورجموں وکشمیر کو ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کے تحت شامل کیاگیاہے ۔اس طرح ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم  میں شامل ہونے والی  ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی تعداد 24ہوگئی ہے ۔  ان ریاستوں میں آندھراپردیش ، بہار، دمن اینڈدیو، ( دادرااورناگرحویلی ) ، گوا، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جموں وکشمیر، جھارکنڈ ، کیرلا، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، منی پور، میزورم ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، اتراکھنڈ ، اتراپردیش ، تلنگانہ اور تریپورہ ہیں ۔ 31مارچ 2021تک باقی ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم میں شامل کرلیاجائے گا۔

 

نم شمار

ریاست

فیصدای پی اوایس

راشن کارڈ کی آدھارسیڈنگ (%)

اسکیم میں شامل ہونے کی متوقع تاریخ

1

انڈمان ونکوبار

96%

98%

یکم اگست ، 2020

2

چھتیس گڑھ

98%

98%

31اگست ، 2020

3

تمل ناڈو

100%

100%

یکم اکتوبر ، 2020

4

لداخ

100%

91%

یکم اکتوبر ، 2020

5

دہلی

0%

100%

یکم اکتوبر ، 2020

6

میگھالیہ

0%

1%

یکم دسمبر ، 2020

7

مغربی بنگال

96%

80%

یکم جنوری ، 2021

8

اروناچل پردیش

1%

57%

یکم جنوری ، 2021

9

آسام

0%

0%

 

10

لکشدیپ

100%

100%

 

11

پڈوچیری

0%

100% (DBT)

ڈی بی ٹی

12

چنڈی گڑھ

0%

99%(DBT)

ڈی بی ٹی

 

*************

 ( م ن  ۔ح ا۔  ع آ)

U-4328

 

 

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1643504) Visitor Counter : 141