صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6.6 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی۔
28 ریاستیں / مرکز کے زیرانتظام علاقے یومیہ 140 جانچ /فی ملین آبادی کررہے ہیں۔
28 ریاستیں / مرکز کے زیرانتظام علاقے ایسے ہیں ،جہاں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔
Posted On:
04 AUG 2020 7:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/اگست 2020، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے لیے 6.61892 نمونوں کی کووڈ-19 جانچ کی گئی۔ اس طریقے سے مجموعی تعداد جانچ کیے جانے والے نمونوں کی تعداد 20864750 تک پہنچ گئی اور فی ملین جانچ (ٹی پی ایم) 15119 ہوگئی۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مرتکز اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ٹسٹنگ کے عمل کو منظم شکل حاصل ہوئی ہے، جس کا مقصد کووڈ-19 پازیٹیو معاملات کی جلد از جلد جانچ اور متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کرنا ہے۔ آئی سی ایم آر کی ٹسٹنگ حکمت عملی روز افزوں طور پر کامیابی سے بھارت میں ٹسٹنگ کے دائرے کو وسعت دے رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ-19 کے پس منظر میں صحت عامہ اور سماجی اقدامات کے سلسلے میں صحت عامہ کی کسوٹی کے موضوع پر اپنی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ مشتبہ معاملات کی جامع نگرانی کی جانی چاہیے۔ا
عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر ملک کو فی ملین آبادی پر روزانہ 140 ٹسٹ انجام دینے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں اوسطاً ایک دن میں فی ملین آبادی پر 479 ٹسٹ کیے جارہے ہیں۔ تاہم 28 ریاستیں / مرکز کے زیرانتظام علاقے ایسے ہیں، جو یومیہ فی ملین آبادی پر 140 ٹسٹ کا عمل انجام دے رہے ہیں، جیسا کہ عالمی ادارہ صحت نے مشورہ دیا ہے۔
‘جانچ کرو، شناخت کرو اور علاج کرو ’کے اصول پر مبنی مرتکز حکمت عملی کا طریقہ کار کووڈ-19 کی جانچ کی مثبت کیفیت میں تخفیف پر توجہ مرکوز کرنے کا دوسرا نام ہے۔ بھارت میں تاحال متاثرہ افراد کی اوسط مثبت شرح 8.89 فیصد کے بقدر ہے۔ 28 ریاستیں /مرکز کے زیر انتطٓام والے علاقے ایسے ہیں، جہاں پازیٹویٹی 10 فیصد سے بھی کم ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹسٹنگ کی حکمت عملی صحیح راستے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اس بات کی ہیں کہ پازیٹویٹی کی شرح کو گھٹا کر 5 فیصد تک لایا جائے۔
10 لاکھ جانچ یومیہ انجام دینے کے مقصد کے حصول کے لیے ٹسٹنگ کی صلاحیت لگاتار پیمانے پر بڑھائی جارہی ہے۔ ملک میں فی الحال ٹسٹنگ تجربہ گاہوں کا نیٹ ورک اس طرح سے ہے، جس میں مجموعی 1356 تجربہ گاہیں دستیاب ہیں، ان میں سے 917 تجربہ گاہیں سرکاری شعبہ میں مصروف عمل ہیں اور 439 نجی تجربہ گاہیں ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں
* ریئل ٹائم ٹسٹنگ آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ تجربہ گاہیں 691 (سرکاری :420، نجی 271)
* حقیقی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ تجربہ گاہیں: 558 (سرکاری 465 ، نجی 93)
* سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ تجربہ گاہیں: 107 (سرکاری 32، نجی 75)
تمام تر اصل اور تاحال کووڈ-19 اطلاعات کے حصول کے لیے، جن کا تعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور مشاورت ناموں سے ہو، کے حصول کے لیے براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA. پر رابطہ قائم کریں۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر ارسال کیا جاسکتا ہے اور دیگر پوچھ تاچھ ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva . پر کی جاسکتی ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی پوچھ تاچھ کے لیے براہ کرم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کریں۔
ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ہیلپ لائن کے نمبران، جن کا تعلق کووڈ-19 سے ہے، وہ درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
- .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4326
م ن۔ ت ع۔
(Release ID: 1643474)
Visitor Counter : 246