بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے ریشم کے ماسک کا کے وی آئی سی کاگفٹ باکس لانچ کیا


اب آپ اپنے خاندان اور دوستوں کو تحفے میں خاص طور پر تیار کئے گئے کھادی ریشم فیس ماسک کا ایک جاذب نظر گفٹ باکس دے سکتے ہیں

Posted On: 01 AUG 2020 2:23PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کل کھادی اینڈ ولیج آیوگ (کے وی آئی سی) کے ذریعے تیار کردہ گفٹ باکس کاآغاز کیا۔ گفٹ باکس میں مختلف رنگوں اور پرنٹوں میں ریشم کے ماسک ہوتے ہیں۔ ماسک کو سنہرا، اُبھری ہوئی پرنٹنگ کے ساتھ ایک خوبصورتی کے ساتھ تیار کئے گئے ہاتھ سے بنائے گئے کالے رنگ کے پیپر باکس میں پیک کیا گیا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20200731_152951NWD7.jpg

جناب گڈکری نے گفٹ باکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ تیوہاروں کا جشن منانے کا ایک بہترین پروڈکٹ ہے۔ انہوں نے کے وی آئی سی کی ماسک بنانے کی پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کاریگروں کو کورونا وبا کے سب سے مشکل دور کے دوران مقامی روزی روٹی حاصل ہوتی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20200709_163012(2)1EE3.jpg

ریشم ماسک گفٹ باکس کی قیمت صرف 500 روپئے فی باکس ہے اور اب دہلی این سی آر میں  کے وی آئی سی کی سبھی دوکانوں پر دستیاب ہے۔

کے وی آئی سی کے صدر جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ گفٹ باکس لانچ کرنے کے پیچھے کا خیال غیرملکی بازار اور تیوہاروں کے موسم کے دوران اپنے عزیز واقارب کیلئے مناسب قیمت کے تحائف کی تلاش کررہے ایک بڑی ہندوستانی آبادی کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔

گفٹ باکس میں ایک پرنٹیڈ ریشم ماسک اور تین دیگر ماسک ٹھوس جاذب نظر رنگوں میں ہوں گے۔ یہ تین سطح والے  ریشم ماسک جلدوں کے موافق، دھونے کے قابل، دوبارہ استعمال کرنے کے قابل اور بایوڈی گریڈیبل ہیں۔ ریشم ماسک میں تین چنّٹ ہوتے ہیں اور کان میں لگانے والے لوپ کو آسانی سے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں 100 فیصد کھادی، سوت، کپڑے کی دو داخلی پرتیں اور ریشم کپڑے کی ایک اعلیٰ پرت ہے۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4282



(Release ID: 1643003) Visitor Counter : 165