سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے دو پہیہ ہیلمیٹ کیلئے بی آئی ایس سرٹیفکیشن لاگو کرنے پر عام شہریوں سے تجاویز طلب کیے

Posted On: 01 AUG 2020 1:16PM by PIB Delhi

سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے دو پہیہ ڈرائیوروں کیلئے حفاظتی ہیلمیٹ کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ایکٹ 2016 کے مطابق لازمی سرٹیفکیشن  کے دائرے میں لانے کیلئے ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس سے ہندوستان میں دوپہیہ گاڑیوں کیلئے صرف بی آئی ایس تسلیم شدہ ہیلمیٹ کی ہی پیداوار اور فروخت کی جاسکے گی۔ اس سے دوپہیہ ہیلمیٹ کی کا معیار بھی بہتر ہوسکے گا اور اس کے ساتھ ہی یہ سڑک حفاظتی نقطہ نظر امید کے مطابق ہوپائے گا۔ اس کے علاوہ یہ دوپہیہ گاڑیوں سے جڑی جان لیوا چوٹوں یا زخم کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اس سلسلے میں تجاویز اور آراء نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 20 دنوں کے اندر جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل)، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہروں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، سنسد مارگ، نئی دہلی۔ 110001  (ای میل : jspb-morth[at]gov[dot]in )کو بھیجے جاسکتے ہیں۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4283



(Release ID: 1643001) Visitor Counter : 122