امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ  جناب امت شاہ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا خیر مقدم  کیا


پچھلے 34 سال بھارت میں مستقبل کو مد نظر رکھ کر بنائی جانے والی کسی ایسی پالیسی کی سخت ضرورت تھی۔ وزیراعظم اور تعلیم کے مرکزی وزیر کا سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے اس فیصلے کے لئے شکریہ، یہ فیصلہ ایک نئے بھارت کی تعمیر میں ایک بے نظیر رول ادا کرے گا

بھارت کے تعلیمی نظام کے لئے یہ ایک قابل ذکر دن ہے، وزیراعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں مرکزی کابینہ نے آج  21 ویں صدی کے لئے این ای پی 2020 کو  منظوری دی، جس سے بہت پہلے سے درکار تاریخی اصلاحات کی جائیں گی

دنیا میں کوئی ملک اپنی ثقافت اور اقدار  کو ترک کرکے مہارت حاصل نہیں کرسکتا

وزیراعظم مودی کی این ای پی 2020 کا مقصد ایک ایسا نظام تعلیم تشکیل دینا ہے جس کی جڑیں بھارتی قدروں سے جڑی ہوں اور اس سے بھارت کی  علم کی ایک عظیم عالمگیر طاقت کے طور پر تعمیر نو کی جاسکے

این ای پی 2020 کا مقصد مجموعی اور کثیر جہتی  نظریات کے ذریعے بھارت کے نظام تعلیم میں یکسر تبدیلی لانا ہے، جس سے بچوں کی مجموعی ترقی ہو

Posted On: 29 JUL 2020 8:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29؍جولائی،  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا  خیر مقدم کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہوتی ہے اور پچھلے 34 سال سے بھارت میں ایک ایسی پالیسی کی سخت ضرورت تھی، جو   خاص طور پر مستقبل کے لئے ہو۔ میں  وزیراعظم نریندر مودی اور تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کا  اُن کے سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے  اس پالیسی فیصلے پر  شکریہ کا اظہار کرتا ہوں جو ایک نئے بھارت کی تعمیر میں بے مثال کردار ادا کرے گا۔

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ  یہ  بھارت کے تعلیمی نظام کی تاریخ میں حقیقتاً  ایک قابل ذکر دن ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت  کے تحت مرکزی کابینہ نے  21  ویں صدی کے لئے قومی  تعلیمی پالیسی 2020  کو منظوری دے دی، جس سے  اسکول اور اعلیٰ تعلیم دونوں سطحو ں  پر شدید  طور پر درکار  تاریخی اصلاحات کی ضرورت تھی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں  کوئی بھی قوم  اپنی ثقافت اور اقدار کو ترک کرکے مہارت حاصل نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم مودی کی  قومی  تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد ایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل دینا ہے جس کی جڑیں بھارتی اقدار  میں گہرائی سے جڑی ہوں اور اس سے  سبھی  کو  اعلی ٰ کوالٹی کی  تعلیم  فراہم کرکے ،بھارت کی، علم کی ایک عظیم طاقت کے طور پر تعمیر نو کی جاسکے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020  کی دستیابی سماج کے ہر طبقے  کے  طلباء  کو ہوگی  اور ایک خصوصی مشترکہ ٹاسک فورس ، اس کام کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل دی جائے گی۔ جناب امت شاہ نے  یہ بھی کہا کہ لگا تار  اور  حکمت عملی پر مبنی  اقدامات کئے جائیں گے تاکہ  اعلیٰ تعلیم میں بڑے پیمانے پر اندراجات  کے تناسب میں اضافہ ہو۔

 مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی 2020  سے  اسکولی تعلیم میں 4+3+3+5 نظام، نئے  4 سالہ نصابات کی شروعات ، ایک نکاتی مشترکہ ضابطہ جاتی نظام، اعلیٰ تعلیم  کے دوران کثیر مرحلوں پر داخلے اور انخلاء کی گنجائش کے ساتھ ساتھ بورڈ کے ضابطہ جاتی لائحہ عمل کے اندر اندر  فیس کا تقرر اور مشترکہ ضابطوں جیسی مختلف خصوصیات  پیدا ہوں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اشارہ دیا کہ  نئی تعلیمی پالیسی 2020  میں  تعلیمی قرض بینک کی سہولت، تعلیمی نظام میں مزید سرمایہ کاری ، تعلیم کی بین الاقوامی نوعیت ، پچھڑے ہوئے خطوں کے لئے خصوصی تعلیمی زون،  کستوربا گاندھی بالیکا  ودیالیہ کو  12 ویں  کلاس تک لے جانے اور  لوک ودیا پر توجہ میں اضافہ کرنے اور  ٹیکنالوجی میں اضافہ کرنے کی سہولیات  بھی ہوں گی۔

 جناب امت شاہ نے یہ بھی کہ قومی تعلیمی  پالیسی 2020 کا مقصد مجموعی  اور کثیر جہتی  نظریات کے ذریعے بھارتی تعلیمی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانا ہے۔ مختلف پہلوؤں پر توجہ دیئے جانے سے ملک بھر کے  بچوں کی مجموعی ترقی  ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-   اس- ق ر)

U-4239



(Release ID: 1642271) Visitor Counter : 72