کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
فیکٹ نے ساحلی جہاز رانی کے ذریعہ کھاد اور فرٹیلائزرس کی نقل و حمل شروع کی
560 این ٹی امونیا سلفیڈ کے کنٹینروں کی پہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھائی
مغربی بنگال کے کسانوں میں تقسیم کرنے کے لئے امونیا سلفیڈ کے کل بیس کنٹینروں کو ہلدیہ پورٹ بھیجا جائےگا
Posted On:
29 JUL 2020 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 جولائی 2020/کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی وزارت کے تحت پی ایس یو، فرٹیلائزرس اور کیمیکلز تریوینکور لمیٹیڈ (ایف اے سی ٹی) نے ملک کے مشرقی اور مغربی ساحل پر فرٹیلائزر کی نقل و حمل کےلئے ٹرانسپورٹ کے ایک نئے موڈ یا وسیلے کے طور پر ، ساحلی جہاز رانی کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
فیکٹ کےسی این ڈی جناب کشور رنگٹا اور کوچین پورٹ ٹرسٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر بینا آئی اے ایس نے مشترکہ طور سے کل فیکٹ صنعت کاروں کےمنڈل ، احاطے، ایلور میں منعقدہ ایک تقریب میں 560 این ٹی امونیا سلفیڈ کے کنٹینروں کی پہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ 30 جولائی کو کوچین پورٹ سے ’’ایس ایس ایل وشاکھاپٹنم ‘‘ جہاز کے روانہ ہونے کی امید ہے۔

مغربی بنگال کے کسانوں میں تقسیم کرنے کے لئے امونیا سلفیڈ کے کل بیس کنٹینروں کو ہلدیہ پورٹ بھیجا جائےگا۔
فیکٹ کو اس کوشش میں کوچین پورٹ ٹرسٹ کا سرگرم ساتھ مل رہا ہے۔ ساحلی جہاز رانی کے ذریعہ لے جائی گئی کھاد اور فرٹیلائزرس کو ضروری منزل تک پہنچانے کے لئے ریلوے کا استعمال کیا جائےگا۔
اس موقع پر کوچین پورٹ ٹرسٹ کے ڈپٹی چیرمین جناب اے کےمہرا، ٹریفک منیجر جناب نتن آر میناتھ، سی پی ٹی کےمشیر جناب گوتم گپتا اور فیکٹ کے اہم منیجر جناب انوراگ بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے فرٹیلائزرس کا نقل و حمل ، خصوصی طورپر کووڈ-19 وبا کے پیچیدہ دور کے دوران ، ریل اور سڑک راستوں سے کھاد اور فرٹیلائزرس کی نقل و حمل کےدباؤ کو کافی حد تک کم کردے گا۔ساحلی جہاز رانی سے ساحلی ریاستوں کے کسانوں کو فرٹیلائزرس کی باقاعدگی سے سپلائی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4217
(Release ID: 1642263)
Visitor Counter : 177