صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان کی مجموعی ٹیسٹنگ1.77کروڑ سے تجاوز کرگئی


فی ملین جانچ بڑھ کر 12858تک پہنچی

Posted On: 29 JUL 2020 4:40PM by PIB Delhi

مرکز کے رہنما خطوط کے تحت ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں کووڈ-19 پازیٹیو معاملات کی تیزی سے شناخت اور آئیسولیشن یقینی بنانے کے لئے ٹسٹنگ میں مسلسل تیزی لارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  408855نمونوں کی جانچ کے ساتھ ہی فی ملین جانچ کی تعداد بڑھ کر 12858 ہوگئی ہے اور مجموعی ٹسٹنگ 1.77 کروڑ سے  تجاوز کرگئی ہے۔ملک میں ٹسٹنگ لیب نیٹ ورک 1316لیباریٹریوں ، سرکاری سیکٹر میں 906 لیباریٹریوں نیز نجی لیباریٹریوں کے ساتھ لگاتار بڑھ رہا ہے۔ان لیباریٹریوں میں شامل ہیں:

ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ لیباریٹریاں 675(سرکاری 411 اور نجی 264)

ٹو نیٹ پر مبنی جانچ لیباریٹریاں537(سرکاری 465 اور نجی 72)

سی ڈی این اے ٹی پر مبنی جانچ لیباریٹریاں104(سرکاری 30 اورنجی 74)

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ’’کووڈ-19 وبا اور بھارت میں تمباکو کا استعمال نامی ایک دستاویز جاری کیا ہے۔ اسے

پردیکھا جاسکتا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی اُمور پر مکمل مستند اور مصدقہ جانکاریوں، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور https://www.mohfw.gov.in/

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4225


(Release ID: 1642237) Visitor Counter : 221