صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے وجے دوس کے موقعے پر فوجی اسپتال کوعطیہ دیا


یہ رقم کورونا واریئرس کے لیے ہوا کی کثافت  دور کرنے کے آلات خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی

Posted On: 26 JUL 2020 12:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 جولائی ، 2020  /   صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اُن فوجیوں کو خراج عقیدت کے طور پر جنہوں نے کرگل جنگ میں بہادری سے لڑائی کی تھی اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا تھا آج (26 جولائی 2020)  کو دلی کے فوجی اسپتال (تحقیق اور حوالگی) کو 20 لاکھ روپے کا ایک چیک پیش کیا۔ یہ چیک کچھ آلات خریدنے کے لیے دیا گیا ہے  جن سے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو کووڈ – 19 وبا سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔  آج کرگل جنگ میں فتح کی 21ویں سالگرہ ہے  جس کا جشن وجے دوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

فوجی اسپتال کو صدر کا یہ تعاون راشٹرپتی بھون میں اخراجات کو کم کرنے کے طور طریقوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ لہذا کووڈ – 19 سے لڑنے کے لیے مزید وسائل دستیاب ہوئے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے اس سے پہلے راشٹرپتی بھون میں کچھ اقدامات شروع کر کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔ صدر جمہوریہ کی طرف سے فوجی اسپتال کو دیئے گیے اس عطیے کو پی اے پی آر (ہوا کی کثافت کو دور کرنے والا بجلی کا آلہ) خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جو آپریشنوں کے دوران طبی پیشہ ور افراد کو سانس لینے میں آسانی پیدا کرنے اور انہیں انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ترین اعلیٰ ہے۔  اس سے  ان واریئرس کو مریضوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنے کے ایک بڑے مقصد میں مدد ملے گی جو اس اندیکھے دشمن سے لڑ رہے ہیں۔

مسلح فوجوں کے سپریم کمانڈر کے  اپنے رول کے طور پر صدر جمہوریہ کے  اس قدم سے فوجی اسپتال کے ، پیش پیش رہنے والے کووڈ واریئرس کا حوصلہ بلند ہوگا۔ اس سے انہیں ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ یہ بھی امید ہے کہ اِس قدم سے دیگر لوگوں اور تنظیموں کو جذبہ حاصل ہو کہ وہ اپنے اخراجات میں کمی کریں اور اپنی بچتوں کو ہمارے کووڈ واریئرس کی مدد کے لیے استعمال کریں۔

فوجی اسپتال (تحقیق اور حوالگی) بھارت کا مسلح افواج کا طبی دیکھ بھال کا اعلیٰ ترین مرکز ہے۔ موجودہ کمانڈینٹ میجر جنرل سرت چندر داش نے بھی او پی وجے میں حصہ لیا تھا جس کے لیے انہیں یودھ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔ موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرس، نرسیں اور نیم طبی عملہ رات دن انتھک کام کر رہا ہے اور اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر اعلیٰ ترین کوالیٹی کی طبی دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4161



(Release ID: 1641351) Visitor Counter : 187