امور داخلہ کی وزارت

وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے گجرات میں 700 ایم ڈبلیو ای کاکرا پار ایٹمی بجلی پلانٹ-3 کو اندرون ملک دیسی طور پر تیار کرنے کے لیے  سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی۔


پورا ملک سائنسدانوں کو اس زبردست کامیابی کے لیے سلام کرتاہے۔

جناب امت شاہ کا کہنا ہے کہ نیو انڈیا  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے قدم بہ قدم  آگے بڑھ رہا ہے۔

Posted On: 22 JUL 2020 2:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22جولائی 2020، وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے گجرات میں 700 ایم ڈبلیو ای کی صلاحیت کا کاکراپار ایٹمی پاور پلانٹ-3 اندرون ملک دیسی طریقے سے وضع کرنے کے لیے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلیائی تاریخ میں یہ ایک بڑا دن ہے اور پورا ملک اس زبردست حصولیابی پر ہمارے سائنسدانوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ نیوانڈیا وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4076

م ن۔   ت ع۔



(Release ID: 1640377) Visitor Counter : 116