وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 23جولائی، 2020 کو منی پور واٹر سپلائی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 22 JUL 2020 11:34AM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 22جولائی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 23جولائی 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منی پور واٹر سپلائی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منی پور کے گورنراوروزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ ان کے کابینی رفیق، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے بھی   امپھال سے اس پروگرام میں شرکت کی توقع ہے۔

حکومت ہند نے‘ ہر گھر جل’کے نصب العین  کے ساتھ 2024 تک ملک کے تمام دیہی کنبوں کو  محفوظ  اورمعقول مقدار میں پینے کے پانی دستیاب کرانے کے مقصد سے ‘جل جیون مشن’ کا آغاز کیاہے۔اس  پروگرام کے تحت لازمی عنصر  کے طور پر آبی مأخذ کی پائیداری  کو یقینی بنانے سے متعلق  اقدامات کو بھی نافذ کیا جاتا ہے، جن میں گرے واٹر مینجمنٹ کے ذریعے ذخیرہ کرنے اوردوبارہ استعمال، آبی تحفظ، بارش  کے پانی کا ذخیرہ(واٹر ہارویسٹنگ) وغیرہ شامل ہیں۔

جل جیون مشن، دراصل پانی کیلئے سماجی نہج پر مبنی ہے اور اس پروگرام میں مشن کے کلیدی عناصرکی شکل میں  وسیع طور پر اطلاعات، تعلیم اور مواصلات شامل ہیں۔ یہ مشن جل  کیلئے عوامی تحریک  کا آغاز کرنےاور اس طرح سے اِسے ہر کسی کی ترجیح بنائے جانے کے حق میں ہے۔  

ملک کی آبادی کے  محض 24 فیصد آبادی کو ہی ٹوٹی کے ذریعے پانی کی فراہمی(ایف ایچ ٹی سی) کی سہولت دستیاب ہے۔ اس مشن کا مقصد 14،33،21،049 کنبوں کو ریاستی سرکاروں، پنچایتی راج ادارو ں اور مقامی برادریوں جیسے دعویداروں  کے اشتراک سےٹوٹی کے ذریعے پینے کے محفوظ پانی کی سپلائی ( ایف ایچ ٹی سی )، بہم کراناہے۔

حکومت ہند نے ریاست کی 1،42،749آبادی والی 1،185 بستیوں کو ٹوٹی سے پینے کے محفوظ پانی کی فراہمی کے لئے جل جیون مشن کے تحت مطلوبہ سرمایہ فراہم کرایا ہے۔منی پور سرکار نے باقیماندہ بستیوں کوٹوٹی سے پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے سرمایہ کی فراہمی کے اضافی مأخذ کے ذریعے سرمایہ کاری کر کےپینے کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بیرونی ماخذوں سے مالی اعانت کے منصوبے ‘منی پور واٹر سپلائی  پروجیکٹ’ کچھ اس طرح سے تیارکی گئی تھی، جس سے گریٹر امپھال پلاننگ ایئریا، 25 قصبوں اور 1731 دیہی علاقوں کےباقیماندہ کنبوں کو ایف ایچ ٹی سی مہیا کرائے جا سکیں۔ اس طرح سے اس   منصوبے کے تحت  منی پورہ کے 16 ضلعوں کے 2،80،756خاندان شامل ہوں گے۔ منی پورہ واٹرسپلائی پروجیکٹ سال 2024 تک ‘ہر گھر جل’ کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ریاستی سرکار کی کوششوں  کا ایک اہم عنصر ہے۔ پروجیکٹ کا تخمینہ تقریبا 3054.58 کروڑ روپے ہے، جس میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کئے گئے قرض کا عنصر بھی شامل ہے۔

*************

( م ن ۔س ش۔ ک ا(

U. No. 4068



(Release ID: 1640365) Visitor Counter : 224