بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

دیہی ، زرعی اور قبائلی شعبے میں بہت چھوٹے بزنس کےلیے ، بہت چھوٹی مالی مدد کی ایک پالیسی وقت کی ضرورت ہے

Posted On: 20 JUL 2020 5:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ، 2020  /  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور میڈیم صنعتوں اور سڑک و ٹرانسپورٹ کے  مرکزی وزیر جناب نتن گٖڈکری نے ایک پالیسی یا ایک ماڈل کی ضرورت پر زور دیا ہےجس سے بہت چھوٹی/ چھوٹے بزنس / ماہی گیر ، چھوٹی موٹر کشتی چلانے والے، رکشا چلانے والے، سبزی بیچنے والے، غریب اور اپنی مدد آپ گروپوں  کی مالی مدد کی جا سکے۔  وہ کل دیر رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ‘‘ایم ایس ایم ای اور گزر بسر کو دوبارہ قائم کرنے کے بارے میں  پورے آئی آئی ٹی شعبے میں عالمی ای اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی زیادہ تر آبادی ماہی گیری، شہد کی مکھیاں پالنے ، بانس اگانے جیسی  بہت چھوٹی صنعتوں میں شامل ہے اور وہ معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ ہے اور اس کے پاس ان کاموں کے لیے وافر رقم نہیں ہے۔ یہ لوگ محنت کش ہیں، ہنر مند ، باصلاحیت اور ایماندار ہیں لیکن رقم کے کمی کے سبب یہ لوگ اپنے بزنس یا کام میں کوئی اضافہ نہیں کر سکتے ۔  اگر انہیں ذرا سی بھی مالی تکنیکی اور مارکیٹنگ مدد حاصل ہو جائے تو یہ لوگ اپنے کام کاج میں ترقی کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے دیہی ، زرعی اور قبائلی علاقوں میں روزگار کے موقعوں میں یقیناً اضافہ ہوگا اور ہماری مجموعی گھریلو پیداوار کو  بھی استحکام  حاصل ہوگا۔  جناب گڈکری نے ان سماجی معاشی اور تعلیمی طور پر پسماندہ چھوٹے صنعت کاروں کی مدد کے لیے ایک طریقۂ کار تیار کرنے کی غرض سے مشورے طلب کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقۂ کار شفاف ، بدعنوانی سے پاک، آئی ٹی سے لیس ہونا چاہیے جس میں ان لوگوں کو بھاگ دوڑ نہ کرنی پڑے اور کم سے کم چیزوں کے لیے اجازت حاصل کرنی پڑے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  وزارت خزانہ کے تحت نیتی آیوگ کی طرف سے اس طریق کار کو منظوری ملنے کے بعد  بانس، شہد کی پیداوار، متبادل ایندھن اور دیگر شعبوں میں مصروف  بہت سے چھوٹے صنعت کاروں کو مدد ملے گی۔  نوبیل امن انعام یافتہ  پروفیسر محمد یونس جو بنگلہ دیش میں گرامن بینک کے بانی ہیں انہوں نے بھی ویڈیو کانفرنس میں تبادلۂ خیال کے دوران  اپنے نظریات کا اظہار کیا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔07۔20

U – 4034

 



(Release ID: 1640132) Visitor Counter : 159