محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین کی قیمت کا عدد اشاریہ برائے جون ، 2020 ء

Posted On: 20 JUL 2020 3:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 جولائی  / زرعی  اور دیہی  مزدوروں  کا کل ہند صارفین  کی قیمت کا  عدد اشاریہ   ( 87-1986 = 100 کی بنیاد پر ) برائے جون ، 2020 ء میں ایک ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے اور یہ بالترتیب  1018 اور 1024 ہو گیا ہے ۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں  کے جنرل انڈیکس  میں  کمی  خوراک  ( منفی ) 1.82 پوائنٹس اور ( منفی ) 1.58 پوائنٹس  ہوا ہے ، جس کی خاص وجہ  چاول ، ارہر کی دال ،مسور کی دال  ، مونگ پھلی کا تیل  ، بکرے  گوشت ، پولٹری  ، سبزی  اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی  ہے ۔

          عدد اشاریہ میں اضافہ / کمی  ہر ریاست میں  الگ الگ ہے ۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 9 ریاستوں میں 1  سے 7 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا ہے  ، جب کہ 9 ریاستوں میں 1 سے 19 پوائنٹس تک کی  کمی ہوئی ہے ،  جب کہ 2 ریاستوں ، منی پور اور راجستھان میں عدد اشاریہ میں کوئی  تبدیلی نہیں آئی ہے ۔  تمل ناڈو میں عدد اشاریہ سب سے زیادہ  1214 پوائنٹ پر رہا ، جب کہ  ہماچل پردیش کا عدد اشاریہ  سب سے کم  784 پوائنٹ پر رہا ۔ 

          دیہی مزدوروں کے معاملے میں 9 ریاستوں میں 1 سے 8 پوائنٹس تک کا اضافہ  درج کیا گیا ، جب کہ 10 ریاستوں میں  2 سے 20 پوائنٹس تک کی کمی آئی ، جب کہ منی پور میں  عدد اشاریہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔  تمل ناڈو 1199 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر رہا ، جب کہ ہماچل پردیش  832 پوائنٹس کے ساتھ  انڈیکس میں سب سے نیچے رہا ۔

          ریاستوں کے درمیان  زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں  کے صارفین کے  قیمت  کے  عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ  اڈیشہ میں درج کیا گیا ( بالترتیب 7 پوائنٹ اور 8 پوائنٹ ) ، جو خاص طور پر بکرے کے گوشت  ، مچھلی  ، سبزی اور پھلوں اور  سوتی ساڑیوں کی قیمت میں  اضافے کی وجہ سے ہوا ۔ اس کے برعکس  زرعی مزدوروں اور  دیہی مزدوروں  کے  صارفین کی  قیمت کے عدد اشاریے  میں سب سے زیادہ  کمی  جموں و کشمیر میں  درج کی گئی  ( منفی 19 پوائنٹ اور  منفی 20 پوائنٹ بالترتیب ) ۔   یہ کمی  سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے  درج کی گئی ۔

          سی پی آئی – اے ایل  اور سی پی آئی – آر ایل پر مبنی پوائنٹس سے پوائنٹ کی افراطِ زر کی شرح  مئی ، 2020 ء کے مقابلے جون ، 2020 ء میں  بالترتیب  7.16 فیصد سے کم ہوکر 7.00 فی صد  اور   8.40 فی صد سے کم ہوکر 8.12 فی صد ہو گئی ہے ۔  خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی  سی پی آئی – اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل  کی افراط زر کی شرح   جون ، 2020 ء میں بالترتیب  8.57 فی صد اور 8.41 فی صد رہی ۔

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

مئی ، 2020 ء

جون  ، 2020 ء

مئی ، 2020 ء

جون  ، 2020 ء

عام عدد اشاریہ

1019

1018

1025

1024

خوراک

977

975

982

980

پان سپاری وغیرہ

1665

1674

1678

1686

ایندھن  اور بجلی

1105

1099

1099

1094

 

ملبوسات  ، بیڈنگ اور جوتے

1003

1004

1022

1026

دیگر

1020

1025

1025

1030

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

 (20-07-2020)

U. No.  4033


(Release ID: 1640114) Visitor Counter : 242