سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
درگاپور واقع سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی نے کام کی جگہ کے لئے کووڈ تحفظاتی نظام (سی او پی ایس) کی نقاب کشائی کی
Posted On:
19 JUL 2020 12:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19/ جولائی 2020 ۔ درگاپور واقع سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی نے موجودہ وبائی ماحول میں ایک انقلابی تبدیلی لاتے ہوئے کام کی جگہ کے لئے کووڈ تحفظاتی نظام (سی او پی ایس) کی نقاب کشائی کی۔ درگاپور واقع سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ہریش ہیرانی نے ٹیکنالوجی کے ورک پلیس گروپ کے لئے سی او پی ایس کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ صحت دیکھ بھال سے وابستہ کارکنوں کے علاوہ کسی بھی ادارے کے صف اوّل کے سکیورٹی گارڈس متاثرہ افراد اور متاثرہ لوگوں کے ذریعے کووڈ کے تئیں کافی حساس ہوتے ہیں۔ درگاپور واقع سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی مستقبل قریب میں ایک ڈیجیٹل اینٹی مینجمنٹ سسٹم ڈیولپ کرے گا، جس کے ذریعے ورک فلو خودکار ہوگا اور یہ مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف ہنگس پر مبنی ہوگا۔ کام کی جگہ کے لئے سی او پی ایس نے سولر بیسڈ انٹیجنٹ ماسک آٹومیٹڈ ڈسپنسنگ یونٹ کم تھرمل اسکینر (انٹلی ماسٹ) شامل ہوگا۔ ٹچ لیس فاسیٹ (ٹف) اور 360 ڈگری کار فلشر اب ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پروڈکٹ آرڈر کے لئے دستیاب ہے۔
ڈاکٹر ہیرانی نے یہ بھی کہا کہ درگاپور واقع سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کا ہدف اپنی ٹیکنالوجی کو ڈیولپ کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ اور کاروباریوں کی مدد کرنا اور انھیں جوڑنا ہے، تاکہ ان کی امنگوں کو بڑھاوا دیا جاسکے اور ان کی اختراعاتی صلاحیت کو نمایاں کرنے کے لئے انھیں ایک پلیٹ فارم دستیاب کرایا جاسکے۔ سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی میڈ اِن انڈیا مصنوعات ڈیولپ کرنے پر بھی مرکوز ہے، جو بعد میں حکومت ہند کے اہم اقدام آتم نربھر بھارت کو بڑھاوا دے گا۔
سی او پی ایس درج ذیل ٹیکنالوجیز کا ایک گروپ ہے:
- سولر بیسڈ انٹلیجنٹ ماسک آٹومیٹڈ ڈسپنسنگ یونٹ کم تھرمل اسکینر (انٹلی ماسٹ) – سولر بیسڈ انٹلی ماسٹ ایک انٹلیجنٹ سرویلانس کیوسک ہے جو کسٹمائزڈ سافٹ ویئر سالیوشنس کے ذریعے جسم کے درجہ حرارت کی اور اس بات کی بھی پہچان کرتا ہے کہ اس شخص نے فیس ماسک پہن رکھا ہے یا نہیں۔ کسی ملازم نے فیس ماسک پہن رکھا ہے یا نہیں، اس کی جانکاری ماسک کی کیش لیس ڈیلیوری کی انتظامیہ کو دستیاب کرائی جاتی ہے اور بعد میں اس کی قیمت اس شخص کی تنخواہ سے کاٹ لی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں سسٹم ایک بلا روک ٹوک طریقے سے انٹرنیٹ آف تھنگس کو استعمال میں لاتا ہے۔ اِن بلٹ تھرمل اسکینر پیشانی کی اسکیننگ کے ذریعے جسم کے درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے کی پہچان کرتا ہے اور آڈیو ویزول کے توسط سے سکیورٹی گارڈ کو الرٹ کردیتا ہے۔ انٹلی ماسٹ کسی بھی بڑے ادارے میں سپر وائزنگ اسٹاف کے تحفظ اور احتیاطی تدابیر کے نفاذ کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ انٹلی ماسٹ، شناختی کارڈ پر مبنی ماسٹ ڈسپنسنگ اور حاضری سسٹم کو بھی سہل بنائے گا۔ چہرے کی شناخت پر مبنی اور شناختی کارڈ پر مبنی حاضری نظام مستقبل قریب میں سسٹم میں شامل کردیا جائے گا اور اس طرح یہ دفاتر نیز صنعتی احاطوں اور اسکولوں و کالجوں کے کیمپسوں کے لئے بھی ایک جامع حل کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ یہ نظام ریئل ٹائم رزلٹ دینے کے لئے مصنوعی ذہانت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور اسے کسی ریئر ٹائم ڈیٹا رسپانس اور اطلاعات کی ترسیل کے لئے کسی ادارے کے انسانی وسائل سے متعلق ڈیٹا کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔ بجلی نہ رہنے کے دوران بلاروک ٹوک بجلی کی سپلائی کے لئے انٹلی ماسٹ نظام کو سولر پاور کے ذریعے بیک اَپ کیا جاتا ہے۔ انٹلی ماسٹ نظام کے لئے سولر پاور اور بجلی کے ہائبرڈ کمبی نیشن کے ذریعے 40 سے 50 واٹ سورسڈ بجلی سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
- ٹچ لیس فوسیٹ (ٹوف) – ٹچ لیس فوسیٹ (ٹوف TouF) گھروں اور آفس اسپیسیز کے لئے لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ نظام سیال صابن اور پانی کو اسی فوسیٹ سے 30 سیکنڈ کے ٹائم گیپ پر تقسیم کرتا ہے، جیسا کہ حکومت کی تازہ ترین رہنما ہدایات ہیں۔ فوسیٹ کو بہت آسانی سے کسی بھی واش بیسن کے اوپر لگایا جاسکتا ہے اور یہ بیحد آسان تنصیب کے لئے پلگ اور پلے موڈ میں دستیاب رہے گا۔ یہ نظام مقامی حکومت کی رہنما ہدایات کے مطابق ٹچ فری میکانزم میں صابن تقسیم کرنے کے بعد 30 سیکنڈ میں پانی ڈسپینس (چھڑکاؤ) کرے گا اور بہت آسانی سے کسی بھی گھریلو واش بیسن کے اوپر لگایا جاسکتا ہے۔ ڈسپنسنگ سسٹم کا یہ ڈومسٹک ویرینٹ آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ہوگا اور کسی بھی بغیر علامات والے شخص سے خاندان کے اراکین کے درمیان انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی کو محض 10 واٹس بجلی سپلائی کی ضرورت پڑتی ہے۔
- 360 ڈگری کار فلشر – سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کیا گیا 360 ڈگری کار فلشر ایک سوڈیم ہائیپوکلورائٹ واٹر اسکرین ہوتا ہے، جو یہ یقینی بنانے کے لئے کہ سینیٹائزر ڈفیوزڈ واٹر کا خاطرخواہ واٹر فورس اور کوریج کے ساتھ مساوی طریقے سے کار کی باڈی / پہیوں کے اوپر اور نیچے پھیل چکا ہے، مخصوص نوزل ڈیزائن کا استعمال کرتا ہے۔ 360 ڈگری کار فلشر کا ڈھانچہ مناسب تعداد میں مخصوص قسم کے نوزل کے ساتھ ایک واٹر چینل فریم پر مبنی ہوتا ہے، جسے کسی مخصوص ادارے کی خصوصی ضرورت کے مطابق کسٹمائزڈ اور موڈیفائیڈ کیا جاسکتا ہے۔ واٹر چینل فریم اور فلشر کے نوزل ڈیزائن کو واٹر ایفی شینسی اور واٹر ویسٹج میں کمی لانے کو یقینی بنانے کے لئے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ پمپ چلانے کے لئے 750 واٹس بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 4013
(Release ID: 1639817)
Visitor Counter : 270