امور داخلہ کی وزارت
مر کزی حکومت نے آفات سے متعلق اقدامات کے قومی فنڈ ( این ڈی آر ایف ) میں کسی شخص یا ادارے کے ذریعے تعاون کو اجازت دی
Posted On:
18 JUL 2020 4:52PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،19 جولائی / مرکزی حکومت نے آفات کے بندوسبت کے مقصد سے آفات سے متعلق اقدامات کے قومی فنڈ ( این ڈی آر ایف ) میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005 کی دفعہ 46 ( 1 ) ( بی ) کے تحت کسی شخص یا ادارے کی طرف سے تعاون وصول کرنے کے لئے طریقۂ کار وضع کیا ہے ۔ اس مناسبت سے کسی بھی شخص یا ادارے کے ذریعے این ڈی آر ایف میں مندرجہ ذیل طریقۂ کار کے ذریعہ تعاون کیا جا سکتا ہے ۔
- تمسکات کے ذریعے :
وزارتِ داخلہ کے پی اے او ( سکریٹریٹ ) نئی دلّی کے نام پر ۔ اس انسٹرومنٹ کے پیچھے " این ڈی آر ایف کے لئے تعاون / امداد " لکھ سکتا ہے ۔
- آر ٹی جی ایس / این ای ایف ٹی / یو پی آئی کے ذریعے :
آر ٹی جی ایس / این ای ایف ٹی کے ذریعے بھی تعاون کیا جا سکتا ہے ، جس میں مقصد کے طور پر " این ڈی آر ایف کے لئے تعاون / امداد " لکھا جا سکتا ہے اور وصول کرنے والے کے کھاتے کا نمبر 10314382194 کے ساتھ آئی ایف ایس سی کوڈ ایس بی آئی این 0000625 ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، سینٹرل سکریٹریٹ برانچ ، نئی دلّی کو کیا جا سکتا ہے ۔
- بھارت کوش پورٹل - نیٹ بینکنگ ، ڈیبٹ کارڈ ، یو پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے https://bharatkosh.gov.in کے ذریعے :
- ہوم پیج https://bharatkosh.gov.in پر کوئک پیمنٹ پر کلک کریں ۔
- اگلے پیج پر وزارت کے طور پر داخلی امور کی وزارت منتخب کریں اور مقصد کے طور پر " این ڈی آر ایف کے لئے تعاون / امداد " منتخب کریں اور ویب سائٹ ادائیگی کے لئے مزید رہنمائی کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (19-07-2020)
U. No. 4011
(Release ID: 1639755)
Visitor Counter : 261