ریلوے کی وزارت

نجی ٹرینوں کو متعارف کرانے کے ٹائم لائن سے متعلق وضاحت

Posted On: 19 JUL 2020 12:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19/جولائی 2020 ۔ ’’نجی ٹرینوں کو متعارف کرانے کے ٹائم لائن‘‘ کے سلسلے میں کچھ اشاعتوں میں آئی خبروں، جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’پرائیویٹ ٹرین پروجیکٹ مارچ 2024 میں شروع ہوں گے‘‘ کی طرف توجہ مبذول کرانی ہے۔

اگرچہ کل یعنی 18 جولائی 2020 کو میڈیا گروپ میں ایک وضاحت پیش کی گئی تھی، تاہم اس کا ایک بار پھر اعادہ کیا جارہا ہے۔

یہ بات نوٹ کی جانی چاہئے کہ پرائیویٹ ٹرینیں مارچ 2023 سے ہی شروع کیے جانے کا پروگرام ہے۔

ٹینڈروں کو مارچ 2021 تک حتمی شکل دے دی جائے گی اور ٹرینیں مارچ 2023 سے چلنے لگیں گی۔

اگر کسی سابقہ اسباب کی وجہ سے کوئی شک و شبہ پیدا ہوا ہو تو مذکورہ حقائق کو، حقائق کی اصل ترجمانی خیال کیا جانا چاہئے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4012



(Release ID: 1639748) Visitor Counter : 167