وزارت خزانہ

نیشنل پنشن سسٹم میں نجی شعبے میں مالی سال 21۔2020 کی پہلی سہ ماہی میں 1.03 لاکھ سبسکرپشن کا اضافہ ہوا


مالی سال 21۔2020 کی پہلی سہ ماہی میں2.6 کارپوریٹ درج ہوئے

کارپوریٹ انداراج کے ذریعہ 43000 نئے سبسکرپشن

تمام شہریوں کے ماڈل کے تحت 60000 سے زیادہ اندراج

Posted On: 17 JUL 2020 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 جولائی 2020،          حکومت ہند کی  اہم  تعاون والی پنشن  اسکیم ، نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) نے سال 21۔2020 کی پہلی سہ ماہی کے لئے اپنے سبسکرپشن کی تعداد جاری کی ہے۔ اسکیم کے سبسکرائبرز میں  30 کا اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.03لاکھ ذاتی سبسکرائبرز اور  206 کارپوریٹس کا اندراج ہوا ہے جس کےنتیجے میں  18 سے 65 سال تک کی عمر والوں کی  کل تعداد 10.13 کارپوریٹ سبسکرائبرز  ہوگئی ہے۔ رجسٹر کئے گئے  102975 سبسکرائبرس میں  43000 نے  اپنے آجر / کارپوریٹ کے ذریعہ سبسکرپشن جمع کرائی ہے جبکہ  بقیہ نے رضا کارانہ طور پر اسکیم میں اندراج کرایا ہے۔

کووڈ۔ 19 وبا شروع ہونے کے بعد سے  آجروں نے مالی بہبود کے معاملے میں  ملازموں کی خاطر خواہ مددکو یقینی بنانے کے لئے  گہرے اقدامات  کئے ہیں یا وہ اس کے خواہش مند ہیں۔ ویلس ٹاور واٹسن کے ایک حال ہی کے ایک سروے کےمطابق   نجی شعبے کے 20 فیصد سے زیادہ آجر  اپنے ملازمین کو  ریٹائرمنٹ  کے بعد کی خوشحالی  اور  بچت کے متبادلوں کی دستیابی کے بارے میں  تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ کچھ کمپنیاں  آزادانہ ، غیر جانبدارانہ مالی مشورہ فراہم کراتے ہوئے  ریٹائرمنٹ کی طرف بڑھنے والے ملازمین کی طرف توجہ مرکوزکررہی ہیں۔اس کے علاوہ  تقریباً 30 فیصد آجر  اقتصادی صورتحال اور  روزگار کے تحفظ سے متعلق  تناؤ اور تشویشات کی وجہ سے  ملازمین کی مالی اور جذباتی  بہبود  پر  عالمی وبا کے  اثرات کو  ختم کرنے  کی کوشش میں ہیں۔

پنشن فنڈ  ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے چیئرمین جناب سپراتم بندھوپادھیائے نے کہا ‘‘نیشنل پنشن اسکم  (این پی ایس) کارپوریٹ ملازموں کے درمیان کامیاب رہی ہے۔ عام طور پر کسی بھی شخص کی زندگی میں مالیاتی منصوبہ بندی پش پشت ڈال دی جاتی ہے لیکن  یہ عالمی وبا اس کو  صف اول میں لے آئی ہے اور ایسے مشکل وقت میں  مالیاتی تحفظ کے بارےمیں بیداری پھیلائی جارہی ہے۔ اس عالمی وباکے دوران  کارپوریٹس اور  ذاتی طور پر لوگوں میں  یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ  رہٹائر منٹ کی منصوبہ بندی محض بچت یا  ٹیکس کے فائدہ متبادل ہی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں این پی ایس  کے فائدوں کے بارے میں اپنے ملازمین  کو  تعلیم دینے  کے معاملے میں  نجی کارپوریٹس  کا رول قابل تعریف ہے’’۔

شہریوں کو تعلیم دینے اور  پنشن  و  نیشنل پنشن سسٹم کے بارے میں  بیداری پھیلانے  کی اپنی پہل میں  پی ایف آر ڈی اے  صنعتی ادارے فیڈریشن  آف  انڈین چیمبرس آف  کامرس اینڈ انڈسٹری  (فکی) کے تعاون سے  ویبیناروں کا اہتمام کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(17-07-2020)

U-3991



(Release ID: 1639549) Visitor Counter : 131