وزارت سیاحت

سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزارت سیاحت کی پرشاد اسکیم کے تحت سومناتھ میں ‘زیارت کے سفر سے وابستہ سہولتوں کی ترقی’ کے پروجیکٹ کے افتتاح میں مجازا ً شرکت کی


سیاحت کی وزارت کی پرشاد اسکیم  کے تحت سرمایہ حاصل کرنے والے اس پروجیکٹ کو 45.36 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے

Posted On: 16 JUL 2020 7:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16جولائی 2020، سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے گجرات کے وزیر اعلی جناب وجے بھائی روپانی کے ساتھ آج  سومناتھ میں ‘زیارت کے سفر سے وابستہ سہولتوں کی ترقی’ کے پروجیکٹ کے افتتاح میں مجازاً شرکت کی۔ یہ پروجیکٹ، جس کا نام سومناتھ گجرات میں  زیارت کے سفر سے وابستہ سہولتوں کی ترقیات ہے، اسے مارچ 2017 میں پرشاد اسکیم کے تحت منظوری ملی تھی اور اس پر 45.36 کروڑ روپے کی لاگت سے کامیابی کے ساتھ عمل درآمد ہوچکا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اعلی کوالٹی کی حامل عالمی سہولتیں یعنی پارکنگ، سیاحت سے متعلق سہولتی مراکز اور ٹھوس فضلا انتظام وغیرہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 

 

2020-07-16 18:39:32.073000

 

جناب پٹیل نے  حکومت ہند کی جانب سے  جاری کیے گئے فنڈز کے بین الاقوامی معیار کی حامل سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں بہترین استعمال کے لیے ریاستی حکومت کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے ریاستی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ سیاحت کی وزارت کی جانب سے سیاحت کے شعبے میں ریاست کو درکار ہر طرح کا تعاون اور امداد فراہم کی جائے گی۔

2020-07-16 18:40:06.011000

 

سیاحت کی وزارت نے 2014-15 میں  ‘زیارت کے سفر کے احیا اور روحانی، ورثہ جاتی تنظیم نو مہم کا قومی مشن’ (پی آراے ایس ایچ ڈی) لانچ کیا تھا۔ مقصد یہ تھا کہ ملک میں شناخت شدہ زیارت گاہوں اور ورثہ جاتی مقامات کی مربوط ترقی عمل میں لائی جائے۔ اس اسکیم کا مقصد یہ بھی تھا کہ داخلی پوائنٹس (سڑک، ریل اور آبی نقل وحمل) پر بنیادی ڈھانچہ ترقیات کو یقینی بنایا جائے۔ لاسٹ مائل کنیکٹی ویٹی یعنی آخری حد تک آسانی سے پہنچنے کی سہولت، بنیادی سیاحتی سہولت مثلا ً اطلاعات/ ترجمانی کے مراکز، اے ٹی ایم، منی ایکسچینج، ماحول دوست نقل و حمل کے ذرائع، متعلقہ مقامات کی تزئین کاری اور وہاں روشنی کا معقول انتظام، قابل احیا توانائی وسائل کی مدد سے کیا جائے۔ پارکنگ، پینے کے پانی، بیت الخلا، لباس تبدیل کرنے کے کمروں، انتظار گاہوں، ابتدائی طبی امداد، صناعی بازاروں، ہاٹوں، تحفہ فراہم کرنے والی دکانوں، کیفیٹیریا، بارش سے بچنے والے شلٹر وغیرہ کا انتظام کیا جائے۔ ٹیلی مواصلات کی سہولتیں اور انٹرنیٹ وغیرہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3971

م ن۔  ت ع۔


(Release ID: 1639307) Visitor Counter : 154