صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے استعمال کے ساتھ 1234 لیبس میں فی ملین افراد پر ٹیسٹ (ٹی پی ایم) کی شرح 9231 سے زیادہ ہوئی


چوبیس گھنٹے میں 3.26 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

Posted On: 16 JUL 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16 جولائی 2020،             ‘‘جانچ کرو، پتہ لگاؤ، علاج کرو’’ کی حکمت عملی کے مطابق  مرکزی حکومت  نے  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  ٹیسٹنگ کے اقدامات میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں  ملک بھر میں  ٹیسٹنگ لیبس کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جانچ میں اضافہ  آئی سی ایم آر کے رہنما خطوط کے مطابق کیا جارہا ہے اور  اس سے معاملات کا جلد ہی پتہ لگانے میں مدد ملی ہے۔

ٹیسٹنگ میں آر ٹی۔ پی سی آر شامل ہے  جو کہ کووڈ۔ 19 کی جانچ کا ایک گولڈن اسٹینڈرڈ ہے۔ اس میں  ریپڈ اینٹیجن پوائنٹ آف کیئر  (پی او سی) ٹیسٹنگ سے اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ ایک گھنٹےمیں مل جاتا ہے۔ اس سے  کنٹینمنٹ اور بفر زون میں  جانچ میں اضافہ ہوا ہے۔  اس سے  انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں  کافی مدد ملی ہے۔

تمام رجسٹرڈ میڈیکل  پریکٹشنر اب جانچ کی سفارش کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام   خطوں میں آر ٹی پی سی آر،  ٹرونیٹ اور سی بی این اے اے ٹی  لیب نیٹ ورک  کے ذریعہ بڑے پیمانے پر جانچ کی سہولت سے ٹیسٹ کئے جانے والے نمونوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  326826نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک  جانچے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد  12739490 ہے۔ جس کا مطلب ہندوستان میں  فی ملین جانچ کی شرح 3231.5 ہوگئی ہے۔

ملک میں ٹیسٹنگ لیب نیٹ ورک میں مزید مضبوطی آئی۔ اب  ان کی تعداد بڑھ کر 1234لیب ہوگئی ہے۔ ان میں   سرکاری شعبے کی  874 لیبس اور 360 پرائیویٹ لیبس شامل ہیں۔

تفصیل اس طرح ہے:

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 635 (سرکاری: 392+پرائیویٹ243)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 499 (سرکاری: 447+پرائیویٹ 52)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب: 100 (سرکاری:35+پرائیویٹ 65)

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3955

                          



(Release ID: 1639238) Visitor Counter : 223