بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی نے دلی میں چمڑے کے کاریگروں کے لیے جوتوں کا ایک جدید ترین تربیتی مرکز کھولا ہے

Posted On: 16 JUL 2020 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16 جولائی ، 2020  /  کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے آج چمڑے کے کاریگروں کی پسماندہ برادری کو تربیت دینے کے لیے  دلی میں جوتوں کے اپنے نوعیت کے پہلے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز آگرہ کے جوتا سازی  کی تربیت کے مرکزی ادارے سی ایف ٹی آئی سے تکنیکی معلومات حاصل کر کے قائم کیا گیا ہے۔  جو ایم ایس ایم کی وزارت کی ایک ساخ ہے۔ کے وی آئی سی – سی ایس اے آئی جوتا سازی تربیتی و مصنوعات سازی مرکز راج گھاٹ پر گاندھی درشن میں قائم کیا گیا ہے جو اعلیٰ درجے کے جوتے بنانے کے لیے چمڑے کے کاریگروں کو دو مہینے کا ایک جامع تربیتی پروگرام فراہم کرے گا۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب وی کے سکسینا نے مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے چمڑے کے کاریگروں کو چرم چکتسک، چمڑے کے ڈاکٹر قرار دیا۔  تربیتی مرکز ، تربیت یافتہ کاریگروں کو ان کی دو مہینے کی تربیت مکمل ہو جانے پر جوتے بنانے کے ان کا اپنا بزنس شروع کرنے میں لاجسٹک مدد بھی فراہم کرے گا۔ کاریگروں کو مستقبل میں ان کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پانچ ہزار روپے کی ایک ٹول کٹ بھی فراہم کرے گا۔

کے وی آئی سی – سی ایف ٹی آئی  ، فٹ ویئر ٹریننگ کم پروڈکشن سینٹر  جدید ترین اوزاروں اور مشینوں سے لیس ہے اور یہ دو مہینے سے بھی کم ریکارڈ وقت میں قائم کیا گیا ہے۔ البتہ اس کے افتتاح میں لاک ڈاؤن  کی وجہ سے تاخیر ہو گئی۔ ابتدائی طور پر تربیتی پروگرام چمڑے کے چالیس کاریگروں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ لیکن کورونا بیماری کے تناظر میں سوشل ڈسٹینسنگ کے پیش نظر اس تعداد کو محض 20 کاریگروں کو محدود کر دیا گیا۔ کے وی آئی سی وارنسی میں بھی اسی طرح کا جوتا سازی کا ایک تربیتی مرکز قائم کر رہا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ چمڑے کے کاریگروں یا چرم چکتسک کی تربیت ، سب کا ساتھ سب کا وکاس کے وزیر اعظم کے سانچے کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوتا چپل فیشن کا ایک اٹوٹ حصہ بن گیے ہیں اور جوتا سازی اب کوئی گھٹیا کام نہیں مانا جاتا۔  اس تربیتی مرکز کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوتا سازی کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ محض دو مہینے کے وقت میں یہ کاریگر سبھی طرح کے جوتے چپل بنانے کے اہل ہو جائیں گے۔ اس سے اُن کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔


U –3958



(Release ID: 1639235) Visitor Counter : 640