بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کے وزیر نے کولکاتہ پورٹ سے چٹو گرام پورٹ ہوتے ہوئے اگرتلہ کیلئے اولین کنٹینر بحری جہاز روانہ کیا


بھارت کے بحری شعبے اور بھارت کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں یہ ایک تاریخی موقع ہے

Posted On: 16 JUL 2020 3:27PM by PIB Delhi

نئی دلی، 16جولائی، جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب من سنکھ منڈاویہ نے آج کولکاتہ سے بنگلہ دیش کے چٹوگرام کے راستے اگرتلہ جانے والے کنٹینر شپ یا بحری جہاز کو ایک مجازی تقریب کے دوران جھنڈی دکھا کررخصت کیا۔ یہ قدم چٹوگرام اور مونگلہ بندر گاہوں کو بھارت کے ٹرانزٹ کارگو کو بنگلہ دیش ہو کرارسال کرنے کے معاہدے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب من سکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ روٹ دونوں ممالک کے لئے نئےمواقع کا دروازہ کھولے گا۔ یہ شمال-مشرقی خطے کو بنگلہ دیش کےذریعے ایک متبادل اور مختصر راستہ بھی فراہم کرے گا۔ جناب منڈاویہ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی قدم ہے اور اس کے توسط سے چٹو گرام اور منگولہ پورٹ کا استعمال بھارت کے ٹرانزٹ کارگو کے نقل وحمل کیلئے کیا جا سکے گا۔ یہ بھارت-بنگلہ دیش بحری تعلقات میں بھی ایک نیا باب ہوگا۔

Description: Description: Flgging off.JPG

مذکورہ کنٹینر بحری جہاز میں 2 ٹی ای یو بار کئے گئے ہیں، جن میں ٹی ایم ٹی فولاد سلاخیں بھری ہوئی ہیں، جو مغربی تریپورہ ضلع کے لئے ہیں اور 2 ٹی ای یو ایسے ہیں، جن میں کریم گنج ، آسام کے لئے دالیں بار کی گئی ہیں۔ چٹو گرام پہنچنے کے بعد یہ تمام تر سازوسامان بنگلہ دیشی ٹرکوں کےذریعے اگرتلہ بھیجا جائے گا۔

Description: Description: Container Ship.jpeg

اس آزمائشی سفر میں وہ کوششیں نمایاں ہوں گی، جو طرفین بنگلہ دیش اور شمال مشرقی بھارتی ریاستوں کے مابین کنکٹی ویٹی کو مستحکم بنانے کے لئے کرتے رہے ہیں۔ یہ تمام تر کوششیں اعلیٰ سطحوں پر دونوں ممالک کے مابین قائم کی گئی افہام و تفہیم کے نتیجے میں بارآور ہوئی ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ ماہ اکتوبر 2019 میں بھارت کے دورے پر آئی تھیں اور اسی وقت سازوسامان کو بھارت سے بھیجنے کے لئے معیاری آپریٹنگ ضوابط طے پائے تھے اور چٹو گرام اور مونگلہ پورٹس کو اس کے لئے نشان زد کیاگیا تھا۔

 اس نقل و حمل سے بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین طویل المدت شراکت داری کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔اس سے بھارت کے لئے ہر لحاظ سے مفید پوزیشن میں مال بھیجنے میں صرف ہونے والا وقت اور فاصلہ دونوں کم ہوگا اور دونوں معیشتوں کے لئے مفید ہوگا۔  بنگلہ دیش کے لئے روزگار کی فراہمی، لاجسٹکل سیکٹر میں سرمایہ کاری، افزوں کاروباری خدمات اور مالیاتی آمدنی اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔بنگلہ دیشی بحری جہاز اور ٹرکوں کا استعمال بھارتی کارگو کو آگے لے جانے کے لئے کیا جائے گا۔


Description: Description: port banner.jpeg

بھارت اور بنگلہ دیش نے بحری جہاز رانی اور اندرون ملک آبی راستوں کے  تجارت میں حالیہ برسوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ اندرون ملک آبی نقل و حمل اور تجارت کے سلسلے میں طے پائے معاہدے کے تحت  جو موجودہ 6 پورٹس آف کال کے علاوہ ہیں، دونوں ملکوں میں مزید 5 مقامات کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک مفاہمتی عرضداشت کے تحت اندرون ملک آبی راستوں کی گاد صاف کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جس پر دونوں ممالک نے اپنے دستخط کئے ہیں۔ اس کے تحت بنگلہ دیش کے آبی راستوں کو ترقی دی جائے گی اور حکومت ہند پروجیکٹ کے 80فیصد مصارف برداشت کرے گی اور بقیہ مصارف بنگلہ دیش کی حکومت برداشت کرے گی۔ دونوں ممالک کے مابین بحری جہازوں کی خدمت بھی شروع ہوئی ہے، جس سے سیاحت اور عوام سے عوام کے مابین روبط کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 3949


(Release ID: 1639066) Visitor Counter : 234