امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انتہائی واجب الاحترام صوفی آچاریہ شری پُرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج جی کی موت پر اظہار افسوس کیا


سماجی فلاح کے تئیں آچاریہ شری پُرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج جی کی روحانی تعلیم اور خلوص کے ساتھ مدد کا کوئی ثانی نہیں:امت شاہ

آچاریہ شری پُرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج جی کی زندگی اقدار اور دانشمندی سے عبارت تھی اور انہوں نے اپنے آپ کو مکمل طور سے انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیا تھا:جناب امت شاہ

Posted On: 16 JUL 2020 1:11PM by PIB Delhi

نئی دلی، 16جولائی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے منی نگر سوامی نارائن گدی ادارے کے آچاریہ شری پُرشوتم پِریہ داس جی سوامی شری مہاراج جی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وہ ایک قابل احترام بزرگ تھے، جنہوں نے لاکھوں زندگیوں  کو فیض اور روشنی بخشی۔

اپنے ٹوئیٹ پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سماجی فلاح کے تئیں آچاریہ شری پُرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج جی کی الوہی تعلیمات اور بے لوث تعاون کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ آچاریہ شری پرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج جی کی زندگی اقدار اورحکمت سے پُر تھی اور انہوں نے خود کو پوری طرح سے انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیا تھا۔

جناب امت شاہ  نے مزید کہا کہ لائق صد احترام صوفی کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں  نے آنجہانی  کی روح کی تسکین کیلئے دعا کرتے ہوئے دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

آچاریہ شری پُرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج منی نگر شری سوامی نارائن گدّی سنستھان کے روحانی پیشوا تھے۔ وہ راہب  آچاریہ نسل کے پانچویں  جانشین اور شری سوامی نارائن گدی کے موجودہ    جانشین تھے۔

 

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 3948



(Release ID: 1639061) Visitor Counter : 141