صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پچھلے 24 گھنٹے میں 20000 سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صحتیابی کی شرح 63 اعشاریہ دو چار فیصد ہو گئی
صحیتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ ہو گئی
کووڈ – 19 کے کل اصل سرگرم کیسوں کی تعداد 319840 ہے
Posted On:
15 JUL 2020 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 جولائی ، 2020 / پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ – 19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 20572 لوگوں کا علاج کیا گیا جس کے سبب کووڈ – 19 سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 592031 ہو گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح آج 63 اعشاریہ دو چار فیصد ہو گئی۔
صحتیابی کی شرح میں اچانک اضافہ زبردست جانچ ، بروقت تشخیص اور ہوم آئی سولیشن یا اسپتال میں توجہ دیئے جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ کووڈ – 19 کے سرگرم کیسوں کی تعداد اب صرف 319840 ہے۔ یہ سبھی لوگ طبی نگرانی میں ہیں۔ ہوم آئی سولیشن کے لیے اصول اور معیارات سے اُن مریضوں پر نظر رکھنے میں مدد ملی ہے جن میں یا تو کووڈ -19 کی علامتیں ہے ہی نہیں یا بہت ہلکی علامتیں پائی جاتی ہیں۔ صحتیاب مریضوں اور سرگرم کیسوں کے درمیان فرق میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ آج ان کی تعداد 272191 ہے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سرگرم کیسوں سے ایک اعشاریہ آٹھ پانچ کے تناسب میں ہیں ۔
بھارت میں کووڈ – 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے طبی بنیادی ڈھانچے میں 1378مخصوص کووڈ اسپتال (ڈی سی ایچ )، 3077 مخصوص کووڈ صحت مرکاز (ڈی سی ایس سی) اور 10351 کووڈدیکھ بھال مراکز (سی سی سی ) شامل ہیں۔ ان میں مجموعی طور پر 21738 وینٹی لیٹر ، 46487 آئی سی یو بستر اور 165361 آکسیجن بستر ہیں۔
مرکزی حکومت نے 230 اعشاریہ نو آٹھ لاکھ این -95 ماسک ، 123 اعشاریہ پانچ چھ لاکھ پی پی ای اور 11660 وینٹی لیٹرز ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو دیئے ہیں تاکہ کووڈ – 19 سےبچنے کے کلینیکل بندوبست کو یقینی بنایا جا سکے۔
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات آن لائن اس پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva
کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075 کووڈ – 19 کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔07۔15
U – 3932
(Release ID: 1638960)
Visitor Counter : 226
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu