کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے عالمی  استحکام، سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے کے مشترکہ  مفاد کی وجہ سے  بھارت۔ امریکی دو طرفہ تعلقات کے  غیر معمولی فروغ   کو واضح کیا


بھارت۔ امریکہ سی ای او فورم 2020 کا انعقاد

Posted On: 15 JUL 2020 1:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جولائی 2020، بھارت ۔ امریکہ سی ای او  فورم کا انعقاد ٹیلی فون  کی کانفرنس کے ذریعہ 14 جولائی 2020 کو کیا گیا۔ حکومت ہند اور امریکہ کے ذریعہ  دسمبر 2014 میں اپنی تشکیل نو  کے بعد سے یہ فورم پانچویں منعقد کیا گیا ہے۔ یہ فورم  دونوں معیشتوں کے باہمی مفاد کےلئے  کاروباری اداروں  کو متاثر کرنے والے اہم معاملات کو سامنے لانے  اور  قریبی تعاون کے  شعبوں کو شناخت کرنے کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔

میٹنگ کی صدارت  مشترکہ طور پر  کامرس اور صنعت اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل اور   امریکہ کی جانب سے  کامرس  کے سکریٹری  جناب ولبر راس نے کی صنعت اور  داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری  ڈاکٹر گرو پرساد مہاپاترا  ، امریکہ میں ہندوستانی سفیر  جناب  ترن جیت سندھو اور ہندوستان میں امریکی سفیر  جناب کینتھ جسٹر سمیت سینئر سرکاری افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

سی ای او فورم میں  ہندوستان اور امریکہ میں واقع  ممتاز کمپنیوں کے سی ای او   شامل ہیں۔ اس کے نائب  صدر  ٹاٹا سنس کے چیئرمین  جناب این چندر شیکھرن  اور  جناب جیمس  ٹائکلیٹ ،  صدر  اور  چیف ایکزیکیٹیو آفیسر لوکھید مارٹن ہیں۔ دونوں جانب سے سی ای اوز نے  دونوں حکومتوں سے  اصلاحات کو نافذ کرنے اور   نئی دہلی میں فروری 2019 میں منعقدہ گزشتہ سی ای او فورم میٹنگ کے دوران  کی گئی سفارشات کی مطابق  پالیسی تیار کرنے کی سفارش کی۔  ہیلتھ کیئر اور فارماسیوٹیکلس، ایرو اسپیس اور دفاع ، بنیادی ڈھانچہ اور مینوفیکچرنگ ،صنعت کاری اور  چھوٹے بزنس کو  فروغ دینا،  توانائی، پانی اور ماحول  ، آئی سی ٹی  اور ڈیجیٹل  انفرا اسٹرکچر، مالیاتی خدمات ، تجارت اور سرمایہ کاری  سمیت  معیشت کے کلیدی شعبوں میں دو طرفہ سرکاری کے مواقع کو مزید فروغ دینے کے لئے   اصلاحات  اور پالیسی سے متعلق سفارشات  بھی سی ای او فورم ارکان کے ذریعہ  مشترکہ طور پر  میٹنگ میں پیش کی گئیں۔

سکریٹری راس نے  جناب پیوش گوئل اورنائب صدور اور سی ای او فورم کے ارکان کا  میٹنگ میں شرکت کرنے  خصوصی طور پر  کووڈ۔ 19 عالمی وبا  کے مشکل دور میں  دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں پہل کرنے کے لئے  ان کا شکریہ ادا کیا کیونکہ  یہ فارما سیوٹیکلس ، طبی آلات اور متعلقہ سپلائی چین کے معاملے میں تعاون کےذریعہ  دونوں ممالک کو قریب لانے کا ایک موقع بھی ہے۔

جناب پیوش گوئل نے عالمی  استحکام، سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے کے مشترکہ  مفاد کی وجہ سے  بھارت۔ امریکی دو طرفہ تعلقات کے  غیر معمولی فروغ   کو واضح کیا۔ امریکی  نائب صدر  جناب ٹائکلیٹ نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  دونوں ممالک کے درمیان  غیر معمولی تعاون سے  بنیادی ڈھانچے  کے فروغ  دو طرفی سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے مواقع  پیدا ہونے کی  امید ظاہر کی۔

ہندوستانی نائب صدر جناب چندر شیکھرن نے جیو پالیٹیکل اور تجارت سے متعلق  معاملات کی وجہ سے  عالمی سپلائی چین  کے توازن کو  پھر سے قائم کرنے کی عالمی کوششوں  پر زور دیا اور   ہندوستان کو  ایک مضبوط محور بنانے  میں مدد کرنے کے لئے  ا امریکہ کے پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت کے  ساتھ شرکت کرنے کے موقع کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان  کمرشیل تعلقات کو گہرہ بنانے کے لئے  ایک فطری عمل کے طور پر  ایک  آزاد تجارتی معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امریکی سفیر جسٹر  نے فورم کی توجہ  بھارت۔ امریکی کمرشیل تعلقات کے  وسیع امکانات  اور کووڈ کے بعد کی دنیا میں  ملک تک محدود رہنے کی پالیسیوں  کے ممکنہ خطرے کی طرف دلائی۔  ہندوستانی سفیر سندھو نے  بھارت امریکی  پارٹنر شپ کو  شکل دینے میں سی ای او فورم کے اہم رول کی تعریف کی۔

میٹنگ میں مختلف ورکنگ گروپوں نے  تجاویز بھی پیش کیں  اور آخر میں   ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری مہا پاترا نے  بھارت ۔ امریکی دو طرفہ تعلق  کے غیر معمولی فروغ  کا ذکر کیا ۔

دونوں جانب سے سرکاری نمائندوں اور سی ای اوز نے  دونوں ملکوں میں  کامرس اور صنعت کے  مفاد میں  کوششوں کے لئے اپنی عہد بندی کا  اظہار کیا۔ جناب پیوش گوئل اور سکریٹری روس نے  سفارشوں پر غور کرنے اور  کووڈ کے بعد کے عالمی نظام میں  دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کےلئے  مل کر کام کرنے کے عزم کا  اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3917

                          

 


(Release ID: 1638882) Visitor Counter : 219