صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈی سی جی آئی نے نیوموکوکل پولی سیکرائڈ کنجوگیٹ ٹیکہ کو بازار میں فروخت کرنے کی اجازت دی

Posted On: 15 JUL 2020 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی 2020 ۔ ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے پہلی بار پوری طرح سے دیسی طریقے سے تیار نیوموکوکل پولی سیکرائڈ کنجوگیٹ ٹیکے کو بازار میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ٹیکہ میسرز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پونے کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ملک میں سب سے پہلے نیوموکوکل پولی سیکرائڈ کنجوگیٹ ٹیکے کے مرحلہ I، مرحلہ II اور مرحلہ III کے کلینکل ٹرائلس کے لئے ڈی سی جی آئی سے منظوری حاصل کی تھی۔ منظوری ملنے کے بعد یہ ٹرائل ملک کے اندر کئے جارہے ہیں۔ کمپنی نے اس ٹیکہ کا کلینکل ٹرائل گامبیا میں بھی کیا ہے۔

ٹرائلس کے بعد کمپنی نے اس ٹیکے کو بنانے کی اجازت لینے کے لئے درخواست دی۔ اجازت ملنے سے پہلے ایک اسپیشل ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) کی مدد سے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کے دفتر کے ذریعے کلینکل ٹرائل کے پورے ڈیٹا کے ساتھ درخواست کا تجزیہ کیا گیا۔ اس کے بعد کمیٹی نے ٹیکے کو بازار میں فروخت کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی۔ میسرز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پونے کو 14 جولائی 2020 کو گھریلو سطح پر تیار پہلے نیوموکوکل پولی سیکرائڈ کنجوگیٹ ٹیکے کو بنانے کی اجازت دی گئی۔ نمونیا کے علاج کے لئے دیسی تکنیک سے تیار یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹیکہ ہے۔ اس سے پہلے ملک میں ایسے ٹیکوں کی مانگ درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی رہی، کیونکہ ایسا ٹیکہ بنانے والی سبھی کمپنیاں غیرممالک میں تھیں۔

یہ ٹیکہ بچوں میں ’’اسٹریپٹو کوکس نمونیا‘‘ کے سبب ہونے والے مرض اور نمونیا کے خلاف سرگرم ٹیکہ کاری مہم کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیکہ انجکشن کے ذریعے براہ راست عضلات میں دیا جاتا ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3921

 



(Release ID: 1638855) Visitor Counter : 129