وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کیدار ناتھ دھام میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Posted On: 15 JUL 2020 2:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی 2020  ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کاموں اور دھام کے تقدس کو بڑھانے کے لئے کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیا۔

جائزے کے دوران کیدار ناتھ مندر اور جگت گرو آدی شنکر آچاریہ کی سمادھی والے مقام کے تقدس کو اور بڑھانے نیز احاطے میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور اس کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے صلاح و مشورہ کیا گیا۔ یہ یقینی بنانے پر بھی توجہ دی گئی کہ یاتریوں کو گوری کنڈ – کیدار ناتھ روٹ پر سبھی سہولتیں دستیاب ہوں اور ٹیکنالوجی کے توسط سے تیرتھ کی تاریخی اور ثقافتی  اہمیت کو ظاہر کرنے کا نظم کیا جائے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3923

 



(Release ID: 1638814) Visitor Counter : 182