بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہازرانی کی وزارت نے کولکاتہ بندرگاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں جدید ترین آگ بجھانے والی سہولیات کے 107 کروڑ روپئے منظور کئے


بندرگاہ پر کارگو کی محفوظ آمد و رفت کے لئے اہم اقدام

Posted On: 14 JUL 2020 2:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کولکاتہ بندرگاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس کے 5 گھاٹوں (جیٹی) پر جدید ترین آگ بجھانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے 107 کروڑ روپئے منظور کئے۔

ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں آگ بجھانے والی جدید قسم کی سہولیات سے پیٹرو -  کیمیکل مصنوعات کے نقل و حمل کے کام کی انجام دہی میں مدد ملے گی۔ آگ بجھانے کی موجودہ سہولت، ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کے رکھ رکھاؤ کے تناظر میں پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے آئل انڈسٹری سیفٹی ڈائریکٹوریٹ (او آئی ایس ڈی) کی رہنما ہدایات کے مطابق نہیں ہے۔ جہازرانی کی وزارت نے سبھی اہم بندرگاہوں پر کارگو آپریشن کی سیفٹی اور سکیورٹی کو ترجیح دی ہے۔ یہ آگ سے تحفظ کے لئے عالمی معیارات پر عمل درآمد کی سمت میں ایک قدم ہے۔

ہلدیہ ڈوک پر مستقبل قریب میں ایل پی جی اور ایل این جی کارگو کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندازہ ہے۔ کولکاتہ بندرگاہ پر آگ بجھانے سے متعلق جدید ترین بنیادی ڈھانچہ، او آئی ایس ڈی کی رہنما ہدایات کے مطابق محفوظ طریقے سے پیٹرو – کیمیکل سامانوں کے بندوبست میں مدد کرے گا۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3899


(Release ID: 1638616) Visitor Counter : 163