وزارت خزانہ

آمدنی ٹیکس کے محکمے نے راجستھان،دلی اور ممبئی میں تلاشی اور سروے کے آپریشن چلائے۔

Posted On: 13 JUL 2020 10:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13جولائی 2020، آمدنی ٹیکس کے محکمے نے 13 جولائی 2020 کو تین گروپوں کی شکل میں تلاشی اور سروے کے آپریشن انجام دیے ہیں۔ یہ آپریشن جے پور میں 20 مقامات پر، کوٹہ میں 6 مقامات پر ، دلی میں 8 مقامات پر اور ممبئی میں 9 مقامات پر انجام دیے جارہے ہیں۔

مذکورہ گروپوں میں سے ایک گروپ مختلف کاروباری سرگرمیوں مثلا ہوٹل، ہائیڈروپاور پروجیکٹوں، دھاتوں اور موٹر گاڑیوں کے شعبوں سے متعلق ہے، ایسا شبہ کیا جاتاہے کہ ان سرگرمیوں سے حاصل ہوئی غیر احتساب شدہ آمدنی زمین جائیداد کے شعبے میں لگائی گئی ہے۔

دوسرا گروپ چاندی/ سونے کے زیورات اور نوادرات نقرئی اشیا کی تجارت اور کاروبار سے متعلق ہے اور مختلف دیگر ممالک مثلا برطانیہ، امریکہ وغیرہ تک کاروباری سلسلے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ گروپ ان ممالک میں املاک اور بینک کھاتوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ گروپ کے خلاف اہم الزام یہ ہے کہ اس کاروباری گروپ نے چاندی کے زیورات کے قابل ذکر حصے کے سلسلے میں باقاعدہ بہی کھاتوں سے ہٹ کر خفیہ طور پر کاروبار کیے ہیں۔

تیسرا گروپ ہوٹل کے کاروبار سے متعلق ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیلے کی جانچ کی جانی ہے۔

مختلف کاغذات، ڈائریوں اور ڈیجیٹل اعداد وشمار کے ذریعے ایسے شواہد حاصل ہوئے ہیں، جن سے اشارہ ملتا ہے کہ سونے/ چاندی کے کاروبار میں نقد رقم کا زیادہ استعمال ہوتا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ املاک وغیرہ میں بھی نقد رقم لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3888

م ن۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1638487) Visitor Counter : 104