صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5.5 لاکھ سے زیادہ ، سرگرم معاملوں سے 2.5 لاکھ سے زیادہ


انیس ریاستوں میں صحتیابی کی شرح قومی اوسط 63.02 فیصد سے زیادہ

تیس ریاستوں میں اموات کی شرح قومی اوسط 2.64 سے فیصد سے کم
فی ملین جانچ 8555 سے زیادہ

Posted On: 13 JUL 2020 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 جولائی 2020،          کووڈ۔ 19 کی روک تھام اور بچاؤ  کے لئے مرکزی اور ریاستی  حکومت کے ذریعہ کئے گئے فعال ، تدارکی اور تال میل والے اقدامات  نے  کووڈ ۔ 19 سے صحت یابی کے معاملے میں آہستہ آہستہ اضافہ کرنے میں  تعاون کیا ہے۔جوش و جذبے کے ساتھ جانچ کی کارروائی کے ساتھ  وقت پر تشخیص کئے جانے سے  کووڈ۔ 19 سے متاثرہ مریضوں کو  مرض کے شدت پکڑنے سے پہلے ہی  شناخت کیا گیا ہے۔ کنٹیننمنٹ زون کے بہتر نفاذ ، نگرانی کی سرگرمیوں نے  انفیکشن کو  قابو میں رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔گھروں پر آئسولیشن  میں رکھے گئے مریضوں کی دیکھ بھال کےلئے  قاعدے اور معیارات  کے ساتھ اوکسی میٹر کے استعمال نے غیر علامات والے  اور ہلکی علامات والے مریضوں کو  اسپتال کے بنیادی ڈھانچے پر  زور ڈالنے سے بچایا ہے۔ایسی  درجہ بند پالیسی  اور جامع نظریئے  کی وجہ سے   گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18850 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔اس سے  کووڈ۔ 19 کے مریضوں میں  صحت یاب ہونے والے  لوگوں کی مجموعی  تعداد  بڑھ کر 553470 ہوگئی۔

صحت یابی کی شرح میں  آج مزید بہتری آئی ہے اور یہ 63.02 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک کی 19 ریاستوں میں  صحت یابی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ یہ ریاستیں درج ذیل ہیں:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطہ

صحت یابی کی شرح

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطہ

صحت یابی کی شرح

لداخ (مرکز کے زیر انتظام خطہ)

85.45%

تریپورہ

69.18%

دہلی

79.98%

بہار

69.09%

اتراکھنڈ

78.77%

پنجاب

68.94%

چنڈی گرھ

77.68%

اوڈیشہ

66.69%

ہماچل پردیش

76.59%

میزورم

64.94%

ہریانہ

75.25%

آسام

64.87%

چنڈی گرھ

74.60%

تلنگانہ

64.84%

راجستھان

74.22%

تمل ناڈو

64.66%

مدھیہ پردیش

73.03%

اترپردیش

63.97%

گجرات

69.73%

 

 

 

ملک میں 301609 سرگرم معاملے ہیں اور یہ تمام  طبی نگرانی میں ہیں چاہے وہ اسپتالوں میں ہوں، کووڈ کیئر سنٹروں میں ہوں یا گھر پر آئسولیشن میں۔ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملات سے 251861 زیادہ ہے۔ہندوستان میں  شدید نوعیت کے معاملوں  کے کلینکل بندوبست پر  زیادہ توجہ دیئے جانے کی وجہ سے  شرح اموات  کم ہوکر  2.64 فیصد رہ گئی ہے۔ایمس دلی کووڈ۔ 19 ٹیلی کنسلٹیشن سینٹر ذریعہ کووڈ کے لئے مخصوص اسپتالوں  (ڈی سی ایچ) کا مسلسل بندوبست کررہا ہے۔ ملک کی 30 ریاستوں میں  شرح اموات  قومی اوسط سے کم ہے۔ یہ ریاستیں درج ذیل ہیں:

These are:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام  خطہ

شرح اموات

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام  خطہ

شرح اموات

منی پور

0%

جھارکھنڈ

0.8%

ناگالینڈ

0%

بہار

0.86%

دادر نگر حویلی اور دمن و دیو

0%

ہماچل پردیش

0.91%

میزورم

0%

تلنگانہ

1.03%

انڈو مان نکوبار جزائر

0%

آندھرا پردیش

1.12%

سکم

0%

پڈوچیری

1.27%

مرکز (ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطہ)

0.09%

اتراکھنڈ

1.33%

تریپورہ

0.1%

تمل ناڈو

1.42%

آسام

0.22%

ہریانہ

1.42%

کیرلا

0.39%

چنڈی گرھ

1.43%

چنڈی گڑھ

0.47%

جموں کو کشمیر (ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطہ)

1.7%

اوڈیشہ

0.49%

کرناٹک

1.76%

اروناچل پردیش

0.56%

راجستھان

2.09%

گوا

0.57%

پنجاب

2.54%

میگھالیہ

0.65%

اترپردیش

2.56%

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 219103نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک  جانچے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد  118.6256 ہے۔ فی ملین جانچ کی شرح میں مسلسل  اضافہ ہورہا ہے۔ آج یہ شرح 8555.25 ہے۔

 ملک میں ٹیسٹنگ لیب نیٹ ورک میں مزید مضبوطی آئی۔ اب  ان کی تعداد بڑھ کر 1200 لیب ہوگئی ہے۔ ان میں   سرکاری شعبے کی  852 لیبس اور 348 پرائیویٹ لیبس شامل ہیں۔

مزید تفصیل درج ذیل ہے:

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 626 (سرکاری: 3389+پرائیویٹ237)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 474 (سرکاری: 428+پرائیویٹ 46)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب: 100 (سرکاری:35+پرائیویٹ 65)

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(13-07-2020)

U-3876



(Release ID: 1638419) Visitor Counter : 168