نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجو تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیل کود اور نوجوانوں کے اُمور کے وزیروں کے ساتھ دو روزہ ویڈیو کانفرنس کریں گے

Posted On: 13 JUL 2020 3:23PM by PIB Delhi

 

نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو 14 اور 15 جولائی کو دو روزہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیل کود اور نوجوانوں کےاُمور کے وزیروں کےساتھ بات چیت کریں گے جس کا مقصد پورے ملک میں زمینی سطح کے کھیلوں کی ترقی اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک نقشہ راہ تیار کرنا ہے۔

یہ میٹنگ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا ‘‘اس وقت ملک دوسرے اَن لاک کے مرحلے میں ہے اور یہ ضروری ہے کہ ریاستوں کےساتھ کھیل کوداور نوجوانوں کے اُمور کے بارے میں سرگرمیوں کی تیاری کے سلسلے میں بات چیت کی جائے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کھیل کود اور نوجوانوں کےاُمور کے محکمے کافی سرگرم رہے ہیں اور انہوں نے ان بڑے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی جو مقرر کیے گئے ہیں۔ میدان میں ٹریننگ کے خاتمے کے باوجود تمام سطح کے کھلاڑیوں اور کوچوں کیلئے آن لائن تربیت کا سلسلہ جاری رہا تاکہ کھلاڑی اور کوچ کھیل کود کے قریب رہیں۔ اسی طرح سے ہمارے این وائی کے ایس  اور این ایس ایس رضاکاروں نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مدد دینے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ انتھک کام کیا ہے۔ تقریباً 75 لاکھ رضاکار حفاظت اور صحت کے رہنما خطوط، ماسکوں کی تقسیم اور دوسری باتوں کے علاوہ معمر افراد کی مدد کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے میں مصروف رہے ہیں۔ ہم ان سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اور ریاستوں کےساتھ ملکر آگے کے راستے کا منصوبہ بنانا چاہتے ہیں’’۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں کووڈ-19 کے دوران کی گئی کارروائی کا جائزہ اور ریاستی سطح کی کھیل کود کی سرگرمیوں، بحالی، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلاک اور ضلع کی سطح کے مقابلوں کے ذریعے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔ پورے ملک کے تمام اسکولوں کے نصاب میں فٹ نیس اور کھیل کود کو شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سال بعد میں یا اگلے سال کے شروع میں کھیلو انڈیا تقریبات اور نوجوانوں کے میلے منعقد کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائیگا۔

جناب رجیجو نے مزید کہا ‘‘اگر ہم 2028 کے اولمپک مقابلوں کیلئے سب سے اعلیٰ دس ملکوں میں سے ایک بننا چاہتے ہیں تو بنیادی سطح پر کھیل کود کے نظام کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے اور ہمیں یہ کام ابھی سے شروع کردینا چاہئے۔ کھیل کود کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس(کے آئی ایس سی ای) قائم کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار کھیلو انڈیا سینٹر (کے آئی سی) ضلع کی سطح پر بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ مقامی ٹیلنٹ کی نشاندہی کی جاسکے اور ان 14 کھیلوں کیلئے انہیں تربیت دی جاسکے جو اولمپک میں کھیلے جانے ہیں اور یہ کہ انہیں روایتی کھیلوں کی بھی تربیت دی جائے۔ کے آئی ایس سی ایز اور کے آئی سیز ملکر بھارت میں بڑے پیمانے پر بنیادی سطح کے کھیل کود کے نظام کو مستحکم بنائیں گے اورریاستوں کو اس میں ایک بڑا رول ادا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے جو پالیسی بنائی ہے وَن اسٹیٹ وَن اسپورٹ، اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا ہے اور اس پر جلد عمل درآمد ہونا ہے۔ ہم تمام ریاستوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کی امید کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بھارت کو کھیل کود کی ایک سُپرپاور بنانے کے سلسلے میں اجتماعی نقشہ راہ تیار کرلیاجائے’’۔

اگلے دو دن میں ریاستوں کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا گیا ہے تاکہ میٹنگ میں ہر ریاست کو مختلف مسائل پر اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔ج۔ ن ع

U NO:3870


(Release ID: 1638388) Visitor Counter : 167