صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ ۔19 کے 5.3 لاکھ سے زیادہ ٹھیک ہوئے، فعال معاملوں کی تعداد 2.9 لاکھ ہے
ٹھیک ہوئے معاملوں کی تعداد فعال معاملوں کے مقابلے میں 2.4 لاکھ زیادہ ہے
پچھلے 24 گھنٹوں میں 19000 سے زیادہ لوگ ٹھیک ہوئے
ٹیسٹنگ کی شرح ہر دس لاکھ پر 8396.4 ہوئی
Posted On:
12 JUL 2020 3:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12جولائی:
ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت نے مرتکز اور مربوط اقدامات کئے۔ معاملوں کی جلد از جلد پہچان کرنے، صحیح وقت پر تشخیص کرنے اور موثر کلینکل مینجمنٹ جیسی کوششیں کرنے سے ٹھیک ہونے والے معاملات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 کے کل 19،235 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے کے طور پر آج کووڈ۔ 19 سے ٹھیک ہونے والے معاملوں کی کل تعداد بڑھ کر5،34،620 ہوگئی ہے۔ حال میں ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 62.93 فیصد ہوگئی ہے۔
چونکہ چوطرفہ کوششوں کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ افراد ٹھیک ہورہے ہیں ، اس لئے ٹھیک ہونے والے معاملات کی تعداد فعال کیسوں سے 2،42،362 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ 2،92،258 فعال معاملوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کووڈ۔ 19 سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے موجودہ صحت کے بنیادی ڈھانچہ میں 1370 وقف شدہ کووڈ اسپتال (ڈی سی ایچ) ، 3062 وقف کوویڈ صحت مراکز (ڈی سی ایچ سی) اور 10334 کوویڈ کیئر سنٹرز (سی سی سی) شامل ہیں۔
ان سہولیات کو کامیاب طور پر چلانے کے لئے مرکز نے اب تک 122.36 لاکھ پی پی ای کٹس ، 223.33 لاکھ این 95 ماسک اور 21،685 وینٹی لیٹر مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں/ مرکزی اداروں کو فراہم کئے گئے ہیں۔
کووڈ۔ انیس کی جانچ کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ جانچ کی سہولت کا دائرہ مسلسل بڑھانے کے نتیجے میں ہر روز نمونوں کی جانچ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،80،151 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 1،15،87،153 ہو چکی ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان میں فی دس لاکھ پر ٹیسٹنگ کی شرح 8396.4 ہو چکی ہے۔
جانچ کی تعداد میں ہوئے اضافے کا ایک اہم سبب ملک بھر میں تشخیصی لیب نیٹ ورک کی مسلسل توسیع ہے جس میں حال میں سرکاری شعبے کی 850 لیبز اور نجی شعبے کی 344 لیبز (کل 1194 لیبز) ہیں۔ ان میں شامل ہیں۔
• ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 624 (گورنمنٹ: 388 + نجی: 236)
• ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 472 (گورنمنٹ: 427 + نجی: 45)
• سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 98 (گورنمنٹ: 35 + نجی: 63)
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :https://www.mohfw.gov.in اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔
کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdfپر بھی دستیاب ہے۔
************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 3855
(Release ID: 1638241)
Visitor Counter : 215
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam