نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے سبز اور پائیدار فن تعمیر کو اپنانے کی اپیل کی


نئی عمارتوں کے منصوبوں میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دیں: نائب صدر

فیشن کی بجائے آرام وسکون اور حفاظت کو ترجیح دیں: نائب صدر

فن تعمیر کسی بھی تہذیب کی پائیدار حصولیابیوں میں سے ایک ہے

ثقافت کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کے لئے اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں سے مقامی کاریگروں اور دستکاروں کو جوڑیں: نائب صدر

کووڈ بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے معماروں کو نئے آئیڈیا تلاش کرنے کی ضرورت: نائب صدر

نائب صدر نے نیشنل کنونشن آف دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹکس سے ورچوئل خطاب کیا

Posted On: 11 JUL 2020 12:19PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند شری ایم وینکیا نائیڈو نے آج ملک کے معماروں سے گرین آرکیٹیکچر کو اپنانے اور فروغ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی جیسے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے استعمال کو نئی عمارتوں کے منصوبوں میں فروغ دیا جانا چاہئے۔

آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس کے قومی کنونشن کے افتتاح کے موقع پر ورچوئل خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے زور دیا کہ کسی عمارت کی تعمیر میں جمالیات اور پائیداری کے درمیان درست توازن قائم کیا جانا چاہئے۔

وادی سندھ کی تہذیب سے لے کر کونارک کے سورج مندر اور اس کے بعد جدید دور تک ہندوستانی فن تعمیر کے ارتقاء کو یاد کرتے ہوئے شری نائیڈو نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سی یادگاروں کا گھر ہے جنہیں مقامی سامان اور تکنیک کے استعمال سے کاریگروں نے بنائے تھے۔ انہوں نے فن تعمیر کو کسی بھی تہذیب کی سب سے پائیدار حصولیابیوں میں سے ایک حصولیابی قرار دیا۔

ایک مضبوط اور جامع فن تعمیر تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے پیشہ ور افراد سے کہا کہ وہ ہندوستان کے متنوع فن تعمیر سے ترغیب حاصل کریں اور ماحول دوست اور لوگوں کی ضروریات کے مطابق موزوں ڈیزائنوں اور تصورات کو اپنا کر میراث کو آگے بڑھائیں۔

اسمارٹ سٹیز اور ‘سب کے لئے رہائش’ جیسے سرکار کے فلیگ شپ پروگراموں کی تعریف کرتے ہوئے شری نائیڈو نے ان منصوبوں میں متعلقہ علاقوں کی ثقافت اور وراثت کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان منصوبوں میں مقامی دستکاروں اور کاریگروں کو جوڑنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا ، "اس سے نہ صرف اس جگہ کی ثقافت کا جوہر باقی رہے گا بلکہ ان باصلاحیت دستکاروں کو حوصلہ افزائی اور ملازمت ملے گی ، جو اپنے کام کے ذریعہ ہماری ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں‘‘۔

نائب صدر نے آرکیٹیکٹس کو مزید مشورہ دیا کہ وہ ایک نیا پروجیکٹ تیار کرنے کے دوران مقامی لوگوں کے خیالات اور مشورے لیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے پروجیکٹ مقامی لوگوں کی ضروریات کے مطابق ہیں۔ انہوں نے معماروں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی عمارت کو ڈیزائن کرنے کے دوران سکون کو ترجیح دیں اور اسٹائل اور فیشن کے ساتھ سکون و آرام کا امتزاج کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ "کوئی بھی عمارت صرف پناہ اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ آرام اور سہولت فراہم کرنے والی بھی ہونی چاہئے‘‘۔

نائب صدر نے کہا کہ انہوں نے ملک بھر کی میونسپل اتھارٹیز کو یہ صلاح دی تھی کہ نئی عمارتوں میں چھت پر شمسی توانائی پینل اور بارش کے پانی کے تحفظ کے التزام کو یقینی بنانا چاہئے۔ بارش کے سبب شہروں میں سیلاب اور آبی جماو جیسے مسائل پر بات کرتے ہوئے نائب صدر نے پانی کے موثر نکاسی سسٹم تیار کرنے کی اپیل کی۔

بڑھتی آبادی کے سبب مکانات کی بڑھتی ضرورتوں کا ذکر کرتے ہوئے شری نائیڈو نے کہا کہ یہ یقینی کیا جانا چاہئے کہ نئے انفراسٹرکچر کے لئے جگہ بنانے کے لئے حالیہ گھروں کو نہ توڑا جائے۔

کووڈ۔ انیس وبا کے سبب لوگوں کی صحت اور ذریعہ معاش پر پڑے اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے شری نائیڈو نے کہا کہ اس سے تعمیراتی شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے، تعمیرات کا کام ٹھپ پڑگیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ڈیزائنروں اور آرکیٹکٹس سے اس وبا سے پیدا ہوئے چیلنجوں کا موثر حل تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وبا اور اس کے بعد اس کے اثر سے نمٹنے کے لئے آرکیٹکٹس سے نئے طریقوں اور منصوبوں پر نئے سرے سے غور کرنے کو کہا۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

(2020-07-11)

 U: 3838


(Release ID: 1638094) Visitor Counter : 261