امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایشیا کا سب سے بڑا ‘750 ایم ڈبلیو ریوا سولر پروجیکٹ’ قوم کے نام وقف کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
مستقبل کے اس اہم پروجیکٹ سے آتم نربھر بھارت کے مودی حکومت کے وژن کو تقویت حاصل ہوگی: جناب امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریوا سولر پروجیکٹ سے 2022 تک 175 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کا ہدف حاصل کرنے کے بھارت کے عزم کی توثیق ہوتی ہے
Posted On:
10 JUL 2020 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 جولائی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایشیا کا سب سے بڑا ‘750 ایم ڈبلیو ریوا سولر پروجیکٹ’ قوم کے نام وقف کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
جناب امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مستقبل کے اس اہم پروجیکٹ سے آتم نربھر بھارت کے مودی حکومت کے وژن کو تقویت حاصل ہوگی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریوا سولر پروجیکٹ سے 2022 تک 175 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کا ہدف حاصل کرنے کے بھارت کے عزم کی توثیق ہوتی ہے۔
‘سات سو پچاس میگاواٹ (ایم ڈبلیو) ریواسولر پروجیکٹ’ کا وقف کیا جانا مستقبل میں توانائی کی مسلسل فراہمی کے معاملے میں بھارت کو خود انحصار بنانے کے سلسلےمیں ایک اور قدم ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 نومبر 2015 کو پیرس، فرانس میں اقوام متحدہ کی آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق فریقوں کی کانفرنس (سی او پی-21) کے 21ویں اجلاس میں انٹرنیشنل سولر الائنس کی شروعات کی تھی۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3824
(Release ID: 1637887)
Visitor Counter : 156