کابینہ

کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ فاضل اناج مزید پانچ مہینے جولائی سے نومبر 2020 تک تقسیم کیا جائے گا

Posted On: 08 JUL 2020 4:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جولائی،        مرکزی کابینہ نے، جس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، کووڈ-19 کے رد عمل کے ایک حصے کے طور پر پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) میں  مزید توسیع کی منظوری دی ہے۔اس کے تحت مرکزی ذخیرے سے  مزید پانچ ماہ جولائی سے نمبر 2020 تک فاضل اناج الاٹ کیا جائے گا۔

 مارچ 2020 کے مہینے میں بھارت سرکار نے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج (پی ایم جی کے پی) کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے اقتصادی اتھل پتھل کے سبب  غریبوں کو درپیش پریشانیوں کو دور کرنا تھا۔ یہ پیکیج منجملہ دیگر باتوں کے  ‘‘پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)’’ پر عمل درآمد پر مشتمل تھا جس کے ذریعے  فاضل مفت اناج (چاول / گیہوں) پانچ کلو گرام فی کس ماہانہ کے حساب سے تقریباً 81 کروڑ فیض یافتگان کو فراہم کیا جارہا ہے جو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2013 (ایم ایف ایس اے) کے تحت آتے ہیں، کمزور اور غریب کنبے / فیض یافتگان بغیر کسی مالی دشواری کا سامنا کئے ہوئے آسانی کے ساتھ  اناج تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر تین مہینے یعنی اپریل، مئی اور جون کے لیے مفت اناج فراہم کیا جانا تھا۔

لیکن غریبوں اور ضرورت مندوں کو مسلسل امداد  کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پی ایم جی کے اے وائی اسکیم کو مزید پانچ ماہ یعنی جولائی سے نومبر 2020 تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اس سے پہلے پی ایم جی کے ا ے وائی کے تحت اس محکمے نے 30 مارچ 2020 کو تقریباً 120 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) اناج ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الاٹ کیا تھا کہ وہ تین مہینے (اپریل تا جون 2020) کے لیے تقسیم کریں۔ اس کے نتیجے میں ایف سی آئی اور دیگر ریاستی ایجنسیوں نے اس خصوصی اسکیم کے تحت  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقسیم کے لیے الاٹ کیےگئے 120 ایل ایم ٹی اناج میں سے 116.5 ایل ایم ٹی (97 فیصد) اناج فراہم کردیا ہے۔ اب تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے تقریباً 107 ایل ایم ٹی (الاٹ شدہ اناج کا 89 فیصد) اپریل سے جون 2020 کی مدت کے لیے تقسیم کردیا ہے۔ اب تک 74.3 کروڑ فیض یافتگان کو اپریل میں اسکیم کے تحت لایا گیا ہے جبکہ مئی میں 74.75 کروڑ فیض یافتگان کا احاطہ کیا گیا اور جون 2020 میں تقریباً 64.72 کروڑ  لوگوں نے اس فاضل مفت اناج کا فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ ان کے باقاعدہ این ایف ایس اے اناج کے علاوہ ہے۔ تقسیم کا سلسلہ جاری ہےا ور اس سلسلے میں تقسیم  کا کام مکمل ہونے کے بعد تازہ اعداد وشمار آگاہی حاصل ہوگی۔ بعض ریاستوں نے پی ایم جی کے اے وائی اناج کو دو سے تین مہینوں کے لیے ایک ہی بار میں تقسیم  کیا ہے۔ انھوں نے ایسا راستوں کی بعض دشواریوں کی وجہ سے کیا ہے۔

باضابطہ این ایف ایس اے تقسیم کے تحت اپریل ، مئی اور جون 2020 کے  مہینوں کے دوران  تقریباً 252 ایل ایم ٹی اناج کا جس کا تعلق این ایف ایس اے اور  پی ایم جی کے اے وائی سے تھا، ایف سی آئی نے پورےملک میں اپنے زبردست سپلائی نیٹ ورک سے کام لیتے ہوئےتقسیم کیا۔ دور دراز اور  ناقابل رسائی مقامات پر دیگر ذرائع مثلاً فضائی راستے اور آبی راستوں سے مسلسل اناج پہنچایا گیا تاکہ فیض یافتگان تک غذائی اناج پہنچ سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران  ایف سی آئی اور محکمے نے این ایف ایس اے اور پی ایم جی کے اے وائی اسکیم کے تحت فیض یافتگان کو اناج کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ  سرکاری نظام تقسیم میں اصلاحات مثلاً ڈیجیٹائزڈ، ای پی او ایف، مشین نیٹ ورک کے ذریعے سستے اناج کی دکانوں (ایف پی ایس ایس) کی کُل 5.4 لاکھ دکانوں میں سے تقریباً 4.88 لاکھ ٹن (90.3 فیصد)کے نیٹ ورک کے ذریعے اور  نشان زد سرکاری نظام تقسیم (ٹی  پی ڈی ایس) اور سپلائی چین بندوبست کے ذریعے بعض ریاستوں نے بایو میٹرک تصدیق کی عارضی معطلی کے باوجود اناج کی تقسیم کا  اپنا کام انجام دیا۔

پچھلے سال 2019 میں  اپریل، مئی  اور جون کے دوران  اس محکمے نے این ایف ایس اے کے تحت تقریباً 130.2 ایل ایم ٹی اناج مختص کیا تھا جس میں سے تقریباً 123 ایل ایم ٹی (95 فیصد اناج) ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اٹھا لیا تھا، جبکہ اپریل،مئی، جون2020 کی اسی مدت کے دوران محکمے نے انھیں فیض یافتگان کو  تقریباً 252 ایل ایم ٹی اناج الاٹ کیا۔(این ایف ایس اے کے تحت 132 ایل ایم ٹی اور پی ایم جی کے اے وائی کے تحت 120 ایل ایم ٹی) جس میں سے 247 ایل ایم ٹی سے زیادہ اٹھایا جاچکا ہے اور 226 ایل ایم ٹی اناج  اب تک  پچھلے تین مہینوں کے دوران این ایف ایس اے فیض یافتگان کو تقسیم کیا جاچکا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  اناج کی معمول کی مقدار سے تقریباً دوگنا اناج تقسیم کیا جاچکا ہے۔

پی ایم جی کے اے وائی میں مزید پانچ ماہ  نومبر 2020 تک کی توسیع کے ساتھ اناج کی  زبردست سپلائی اور تقسیم کا کام برقرار رکھا جائے گا۔ اس سے  اناج کی قیمت اور تقسیم پر آنے والا زائد خرچ اندازاً 76062 کروڑ روپئے ہوگا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3779



(Release ID: 1637471) Visitor Counter : 160