صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ انیس سے ٹھیک ہونے کی قومی شرح میں تیزی سے بہتری جاری،61.53فیصد پر پہنچی


کووڈ۔ 19 کے فعال معاملوں کے مقابلے میں ٹھیک ہونے والے تقریبا 2ً لاکھ زیادہ

پچھلے 24 گھنٹوں میں 2.6 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

Posted On: 08 JUL 2020 4:48PM by PIB Delhi

کووڈ۔ 19 کا پتہ لگانے کے لئے نمونوں کی جانچ کی تعداد روزانہ کافی بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 2،62،679 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے نجی لیبز میں 53،000 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی کل تعداد 1،04،73،771 ہو چکی ہے۔ نتیجے کے طور پر ، آج جانچ کی تعداد فی ملین 7180 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی اہم وجہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کووڈ۔ انیس وبا کے لئے "جانچ ، کھوج ، علاج" کی حکمت عملی پر مستعدی سے عمل کرنا ہے۔

 

کووڈ۔ انیس کی جانچ میں قابل ستائش اضافہ کا ایک اہم جزو پورے ملک میں تشخیصی لیبوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ سرکاری شعبے میں 795 لیبز اور 324 نجی لیبز کے ساتھ ملک میں 1119 لیب ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

 

*        ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 600 (گورنمنٹ: 372 + نجی: 228)

*       ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 426 (گورنمنٹ: 390 + نجی: 36)

*        سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 93 (گورنمنٹ: 33 + نجی: 60)

 

آئی سی یو اور آکسیجن کی مدد والے بستروں، وینٹی لیٹروں اور دیگر آلات کے ذریعہ مناسب طور پر حمایت یافتہ مختلف قسم کی کووڈ سہولیات کے بڑھتے حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچہ نے کووڈ۔ انیس کے مثبت معاملوں کا بروقت پتہ لگایا ہے اور اس کا موثر کلینیکل بندوسبت یقینی بنایا ہے۔ کوویڈ 19 کے زیادہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ موجودہ وقت میں ٹھیک ہوئے معاملوں اور اور فعال معاملوں کے بیچ کی تعداد کا فرق بڑھ کر 1،91،886 ہو چکا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 16،883 کوویڈ۔ 19 کے مریض ٹھیک ہو گئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے معاملوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 4،56،830 ہوگئی ہے۔

کووڈ-19 کے مریضوں کے بیچ ٹھیک ہونے کی شرح دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ آج یہ بڑھ کر 61.53٪ تک ہو گئی ہے۔

فی الحال ، 2،64،944 فعال معاملے ہیں اور یہ سبھی طبی نگرانی میں ہیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔

کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

(2020-07-08)

 U: 3784


(Release ID: 1637463) Visitor Counter : 230