وزارت دفاع

غیرشادی شدہ معذور بیٹے بھی 25 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی ای سی ایچ ایس سہولتوں کے حصول کے لیے  اہل

Posted On: 08 JUL 2020 12:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8جولائی 2020، اب تک ای سی ایچ ایس کے استفادہ کنندگان کے غیرشادی شدہ مستقل طور پر معذور اور مالی اعتبار سے منحصر بیٹے 25سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد منحصر تصور نہیں کیے جاتے تھے اور اس وجہ سے وہ ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم یعنی ای سی ایچ ایس کے تحت طبی سہولتیں حاصل کرنے کے اہل نہیں تھے۔ ایسا سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (سی جی ایچ ایس) ضابطوں کی وجہ سے ہوتا تھا، جن پر ای سی ایچ ایس عمل کرتے ہیں۔ تاہم یکم جنوری 2020 کو جاری کیے گیے اپنے حکم نامے  (او ایم نمبر4-24/96-سی اینڈ پی/سی جی ایچ ایس (پی)/ای ایچ ایس) کے مطابق سی جی ایچ ایس نے، سی جی ایچ ایس استفادہ کنندگان کے ایسے بیٹوں کو، جو 25سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد معذور ہوئے ہیں، بھی منحصر قرار دیا ہے اور اس طرح سے وہ سی جی ایچ ایس کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہوگیے ہیں۔بشرطیکہ وہ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے 5مئی 2018 کوجاری کیے گئے  آفس میمورنڈم او ایم نمبر4-24/96-سی اینڈ پی/سی جی ایچ ایس (پی)/ای ایچ ایس کے ذریعے طے شدہ شرائط کی تکمیل کرتے ہوں۔

اب وزارت دفاع (ایم او ڈی، سابقہ فوجیوں کی فلاح وبہبود کا محکمہ(ڈی ای ایس ڈبلیو) نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ای سی ایچ ایس استفادہ کنندگان کے ایسے غیرشادی شدہ مستقل طور پر معذور اور مالی اعتبار سے منحصر بیٹوں کو 25سال کی عمر کے بعد معذور ہونے پر بھی منحصر خیال کرے گا اور اس طرح سے وہ 7مئی 2018 کو جاری صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے طے کی گئی شرائط کی تکمیل کی صورت میں ای سی ایچ ایس کے تحت فوائد کے اصول کے اہل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3768

م ن۔  م۔م۔  ت ع۔



(Release ID: 1637173) Visitor Counter : 189