بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب منسکھ منڈاویہ نے بھارت میں لائٹ ہاؤس سیاحت مواقع کو فروغ دینے کی تلقین کی

Posted On: 07 JUL 2020 12:55PM by PIB Delhi

نئیدہلی07 جولائی 2020۔جہاز رانی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب منسکھ منڈاویہ نے آٓج ایک اعلی سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ ملک بھرمیں تقریبآٓ 194  موجودہ لائٹ  ہاؤسوں کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دئے جانے کے امکانات تلاش کئے جائیں۔ جناب منڈاویہ نے کہا کہ لائٹ  ہاؤسوں کے  قرب وجوار میں واقع علاقوں  میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور اس کی مدد سے سیاحوں  کو   لائٹ ہاؤسوں   کی مالا مال  تاریخ  سے روشناس ہونے کا  موقع بھی  حاصل ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CP4A.jpg

افسران نے لائٹ ہاؤسوں کو  سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینے کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ عمل  بھی پیش کیا۔ جناب منڈوایہ نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ  ایسے لائٹ ہاؤسوں کی شناخت کریں جو 100سال سے زائد قدیم ہیں ۔ انہوں  نے لائٹ ہاؤسوںکی تاریخ  اور کام کاج کی جھلک  پیش کرنے  کے  لئے میوزیم قائم کرنے کےلئے زور دیا اور کہا کہ ان عجائب گھروں  میں  لائٹ ہاؤس آپریشن وغیرہ میں بروئے کار لائے جانے والے آلات وغیرہ کی جھلک  بھی دکھائی جانی چاہئے ۔ لائٹ ہاؤسوں کی ترقی کے ماسٹر پلان کے مطابق چند کلیدی  پر کشش  پہلوؤں  میں عجائب  گھروں کا قیام ،  ایکوریم   کی فراہمی  ، بچوں کے لئے کھیلنے کے لئے گنجائش  کی فراہمی  ، سبزہ زار اور باغات کی  فراہمی اور آبی نہروں  وغیرہ کی فراہمی شامل ہے ۔ وزیر موصوف نے گجرات میں واقع میں  گوپ ناتھ ، دوارکا اور ویراوبل لائٹ ہاؤسوں  سے متعلق  سیاحتی سرگرمیوں  کے فروغ  کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے افسران کو  ہدایت کی کہ وہ جلد ازجلداس پروجیکٹ  پر مشتمل ایک تفصیلی پریذینٹیشن تیار کریں ۔ اس میٹنگ میں  جہاز رانی کی وزارت کے سکریٹری  اور لائٹ ہاؤسوں  اور لائٹ  شپس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل   کے ڈی جی  حضرات کے علاوہ دیگر شراکت داروں نے بھی شرکت کی ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-3747



(Release ID: 1636962) Visitor Counter : 181