امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سوامی وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا



’’ سوامی وویکانند ایک محب وطن سنت، ایک عظیم مفکر اور ایک مثالی خطیب تھے جنہوں نے نہ صرف بھارت میں قوم پرستی کے جذبے کو تقویت بخشی بلکہ پوری دنیا کو ہندوستانی ثقافت کے اقدار سے بھی مالا مال کیا"

امت شاہ نے کہا کہ تعلیم ، عالمگیر بھائی چارہ اور ازخود بیداری کے بارے میں سوامی وویکانند کے خیالات کی موزونیت آج بھی اٹوٹ ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوامی وویکانند کو بھارت کی نوجوان طاقت کی صلاحیتوں پر بڑا اعتماد تھا۔ ان کا خیال تھا کہ صرف نوجوان ہی صحیح سمت فراہم کرسکتے ہیں اور آنے والے وقت میں قوم کو بااختیار بناسکتے ہیں

’’ آج بھی، وویکانند جی کے اصول اور ان کے آئیڈیل ملک کی خدمت کے تئیں نوجوانوں کو مسلسل ترغیب دے رہے ہیں۔ میں ان کی برسی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں‘‘: جناب امت شاہ

Posted On: 04 JUL 2020 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،04جولائی:

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ سوامی وویکانند ایک محب وطن سنت ، ایک عظیم مفکر اور ایک مثالی خطیب تھے جنہوں نے ہندوستان میں قوم پرستی کے جذبے کو نہ صرف تقویت بخشی بلکہ پوری دنیا کو ہندوستانی ثقافت کے اقدار سے بھی مالا مال کیا۔ آج ان کی برسی پر سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "تعلیم ، عالمگیر بھائی چارہ اور ازخود بیداری کے بارے میں سوامی وویکانند کے افکار کی موزونیت آج بھی اٹوٹ ہے‘‘۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ "سوامی وویکانند کو ہندوستان کی نوجوان طاقت کی صلاحیتوں پر بڑا اعتماد تھا"۔ "ان کا ماننا تھا کہ صرف نوجوان ہی صحیح سمت فراہم کرسکتے ہیں اور آنے والے وقت میں قوم کو بااختیار بنا سکتے ہیں‘‘۔ جناب امت شاہ نے کہا۔ "آج بھی وویکانند جی کے اصول اور ان کے خیالات نوجوانوں کو قوم کی خدمت کی طرف مسلسل راغب کر رہے ہیں۔" جناب امت شاہ نے کہا ، "میں ان کی برسی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

(2020-07-04)

 U: 3698



(Release ID: 1636576) Visitor Counter : 98